-Advertisement-

سعودی عرب میں حج قوانین کی خلاف ورزی پر 6 پاکستانی گرفتار

تازہ ترین

پاکستان کا دنیا بھر میں قدرتی آفات کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی، وزیراعظم کا عالمی تعاون پر زور

وزیر اعظم شہباز شریف نے قدرتی آفات بالخصوص زلزلوں سے نمٹنے کے لیے قومی تیاریوں کو مزید مستحکم کرنے...
-Advertisement-

سعودی عرب میں حج قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چھ پاکستانی شہریوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ایک پاکستانی شہری کو بغیر حج پرمٹ مکہ مکرمہ میں قیام کرنے پر حراست میں لیا گیا جبکہ دیگر پانچ افراد کو بغیر اجازت نامے کے عازمین حج کی معاونت کرنے کے الزام میں پکڑا گیا ہے۔

سعودی عرب میں سیکیورٹی انتظامات کو انتہائی سخت کر دیا گیا ہے۔ موجودہ ضوابط کے تحت مکہ مکرمہ میں صرف وہی افراد داخل ہو سکتے ہیں اور قیام کر سکتے ہیں جن کے پاس حج ویزا موجود ہے۔ اٹھارہ اپریل کے بعد سیاحتی یا دیگر عارضی ویزوں پر موجود افراد کو قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا گیا ہے۔

سعودی وزارت داخلہ نے خبردار کیا ہے کہ حج پرمٹ کے قوانین کی خلاف ورزی پر بیس ہزار سے ایک لاکھ سعودی ریال تک جرمانہ عائد کیا جا سکتا ہے۔ اس سے قبل عمرہ ویزا رکھنے والوں کو اٹھارہ اپریل تک ملک چھوڑنے کی ہدایت کی گئی تھی اور تنبیہ کی گئی تھی کہ مقررہ مدت کے بعد قیام کرنے والوں کو جرمانے کے ساتھ ساتھ چھ ماہ قید اور ملک بدری کا سامنا کرنا پڑے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ بغیر پرمٹ حج کرنے والوں کو رہائش یا دیگر سہولیات فراہم کرنے والے افراد کے خلاف بھی سخت کارروائی کی جائے گی اور انہیں ایک لاکھ ریال تک جرمانہ کیا جا سکتا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -