-Advertisement-

ایران تنازعہ کے باوجود ڈونلڈ ٹرمپ سے تعلقات اچھے ہیں، فریڈرک مرز

تازہ ترین

امریکہ میں 10 ملین ڈالر انعام یافتہ گواٹے مالا کا مطلوب منشیات فروش گرفتار

امریکی حکام نے گوئٹے مالا کے منشیات فروش گروہ کے ایک مبینہ سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے جس...
-Advertisement-

جرمن چانسلر فریڈرک مرز نے بدھ کے روز کہا ہے کہ ایران کے ساتھ جنگ پر اختلافات کے باوجود امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ ان کے ذاتی تعلقات مستحکم ہیں۔ تاہم انہوں نے خبردار کیا ہے کہ تنازع کے معاشی اثرات یورپ کے لیے شدید تشویش کا باعث ہیں۔

جرمن چانسلر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے واضح کیا کہ ان کے اور امریکی صدر کے درمیان تعلقات اچھے ہیں لیکن انہوں نے شروع دن سے ہی ایران میں شروع کی گئی جنگ پر اپنے تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جرمنی اور یورپ آبنائے ہرمز کی بندش کے منفی اثرات بھگت رہے ہیں جس سے توانائی کی فراہمی اور مجموعی معاشی کارکردگی براہ راست متاثر ہوئی ہے۔

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ایک بیان میں فریڈرک مرز کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے دعویٰ کیا کہ جرمن چانسلر ایران کے جوہری ہتھیار رکھنے کو درست سمجھتے ہیں۔ تاہم مرز نے اس تاثر کو مسترد کرتے ہوئے اعادہ کیا کہ ایران کو جوہری ہتھیار حاصل کرنے کی ہرگز اجازت نہیں ہونی چاہیے۔

یہ کشیدگی ایران اور امریکہ کے مابین جاری جنگ کے حوالے سے نیٹو اتحادیوں اور واشنگٹن کے متضاد نقطہ نظر کی عکاس ہے۔ فریڈرک مرز نے پیر کے روز امریکی انتظامیہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا کہ ایرانی قیادت امریکہ کو مذاکرات کے لیے پاکستان بلا کر بے نتیجہ واپس بھیج رہی ہے جو کہ امریکی وقار کے لیے توہین آمیز ہے۔

جرمن چانسلر نے مزید کہا کہ انہیں اب تک امریکہ کی جانب سے جنگ کے خاتمے کی کوئی واضح حکمت عملی نظر نہیں آ رہی ہے۔ ادھر امریکی صدر نے نیٹو اتحادیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ وہ آبنائے ہرمز کو کھلوانے کے لیے اپنی بحری افواج کا تعاون فراہم کریں۔

واضح رہے کہ مارچ کے اوائل سے آبنائے ہرمز کی بندش کے باعث عالمی منڈیوں میں شدید ہنگامہ خیزی ہے اور توانائی کی سپلائی کا نظام درہم برہم ہو چکا ہے۔ امریکہ اور اسرائیل کی ایران کے ساتھ جنگ میں عارضی جنگ بندی کے باوجود دونوں فریقین کے درمیان تنازع تاحال تعطل کا شکار ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -