-Advertisement-

اسرائیلی عدالت: غزہ فلوٹیلا کے گرفتار کارکنوں کی حراست میں توسیع

تازہ ترین

خطے میں کشیدگی: ایران کا آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے لیے نئے قوانین متعارف کرانے کا فیصلہ

تہران (ویب ڈیسک) ایران کی پارلیمنٹ نے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کی ہدایات کی روشنی میں...
-Advertisement-

اسرائیلی عدالت نے غزہ جانے والے امدادی قافلے میں شامل دو غیر ملکی کارکنوں کے ریمانڈ میں مزید دو روز کی توسیع کر دی ہے۔ ہسپانوی شہری سیف ابو کیشک اور برازیل سے تعلق رکھنے والے تھیاگو اویلا کو اسرائیلی فورسز نے یونان کے قریب بین الاقوامی سمندری حدود میں کارروائی کے دوران حراست میں لیا تھا۔

عدالتی ترجمان کے مطابق دونوں کارکنوں کے ریمانڈ کی مدت اب پانچ مئی تک بڑھا دی گئی ہے۔ اس کارروائی کے دوران سو سے زائد دیگر حامیوں کو یونانی جزیرے کریٹ منتقل کر دیا گیا تھا۔ سپین اور برازیل کی حکومتیں پہلے ہی ان گرفتاریوں کو غیر قانونی قرار دے چکی ہیں۔

انسانی حقوق کی تنظیم عدالہ کے مطابق اسرائیلی حکام نے ملزمان کے جسمانی ریمانڈ میں چار روز کی توسیع کی استدعا کی تھی۔ ان پر جنگی حالات میں دشمن کی معاونت، غیر ملکی ایجنٹ سے رابطے اور دہشت گرد تنظیم کو خدمات فراہم کرنے سمیت سنگین الزامات عائد کیے گئے ہیں۔

ملزمان کی وکیل ہدیٰ ابو صالح نے عدالت کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے موکلین نے تمام الزامات کو مسترد کر دیا ہے۔ انہوں نے موقف اختیار کیا کہ یہ گرفتاری دائرہ اختیار سے باہر ہونے کے باعث غیر قانونی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مشن کا مقصد غزہ کے شہریوں تک انسانی امداد پہنچانا تھا نہ کہ کسی عسکریت پسند گروپ کی مدد کرنا۔

وکیل نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ حراست کے دوران سیف ابو کیشک اور تھیاگو اویلا کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور انہیں جمعرات کی صبح تک ہتھکڑیاں لگا کر آنکھوں پر پٹی باندھ کر رکھا گیا۔

اسرائیلی فوج نے اس معاملے پر تبصرے کے لیے وزارت خارجہ سے رجوع کرنے کا کہا ہے۔ اسرائیلی وزارت خارجہ کا دعویٰ ہے کہ دونوں کارکنوں نے گرفتاری کے دوران جسمانی مزاحمت کی تھی، جس کے بعد حکام کو کارروائی کرنا پڑی۔ وزارت خارجہ نے موقف اپنایا کہ تمام اقدامات قانون کے مطابق کیے گئے ہیں۔ یہ کارکن بارسلونا سے بارہ اپریل کو روانہ ہونے والے گلوبل صمود فلوٹیلا کا حصہ تھے، جس کا مقصد غزہ کی ناکہ بندی کو توڑ کر انسانی امداد پہنچانا تھا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -