-Advertisement-

ترکیہ میں طوفان سے تباہی: وزیراعظم شہباز شریف کا اظہارِ تعزیت اور امداد کی پیشکش

تازہ ترین

چین: آتش بازی کے کارخانے میں دھماکہ، 26 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

چین کے وسطی صوبے میں واقع پٹاخوں کی ایک فیکٹری میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں کم...
-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف نے ترکیہ کے صوبوں غازی انتیپ، شانلی اورفہ اور آدیامان میں شدید طوفانی بارشوں اور سیلابی صورتحال کے باعث ہونے والے جانی و مالی نقصان پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

وزیراعظم نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ وہ حکومت اور عوام پاکستان کی جانب سے اپنے برادر ملک ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور ترک عوام سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں۔ انہوں نے متاثرہ علاقوں میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہباز شریف نے کہا کہ اس مشکل گھڑی میں پاکستان اپنے ترک بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔ انہوں نے متاثرین کے لواحقین کے لیے نیک خواہشات اور دعاؤں کا اعادہ کیا ہے۔

وزیراعظم نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اس قدرتی آفت سے نمٹنے کے لیے ترکیہ کو ہر ممکن انسانی اور امدادی تعاون فراہم کرنے کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بحالی کے کاموں میں پاکستان ہر سطح پر اپنے برادر ملک کے شانہ بشانہ کھڑا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -