-Advertisement-

امریکا کی جانب سے ایرانی حمایت پر عراقی نائب وزیر تیل اور ملیشیا پر پابندیاں عائد

تازہ ترین

ایران اور پاکستان کا ٹیلی فونک رابطہ، علاقائی صورتحال اور سفارتی کوششوں پر تبادلہ خیال

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی اور پاکستان کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے درمیان ٹیلی فونک...
-Advertisement-

امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی حمایت اور دہشت گردی کے الزامات کے تحت عراق کے نائب وزیر تیل اور ایران نواز ملیشیا کے اہم رہنماؤں پر پابندیاں عائد کر دی ہیں۔

امریکی حکام کے مطابق عراقی نائب وزیر تیل علی معارج البہادلی پر الزام ہے کہ انہوں نے اپنے عہدے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے عراقی تیل کو ایران اور عراق میں موجود ایرانی پراکسی ملیشیاؤں کے مفادات کے لیے فروخت کرنے میں سہولت فراہم کی۔

محکمہ خزانہ نے ایران نواز ملیشیاؤں کتائب سید الشہداء اور عصائب اہل الحق کے تین اعلیٰ ترین کمانڈروں پر بھی پابندیاں نافذ کر دی ہیں۔

امریکی وزیر خزانہ سکاٹ بیسنٹ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ محکمہ خزانہ اس صورتحال پر خاموش نہیں رہ سکتا جہاں ایرانی فوج امریکی مفادات اور اتحادیوں کے خلاف دہشت گردی کی فنڈنگ کے لیے عراقی تیل کا استحصال کر رہی ہو۔

ان پابندیوں کے تحت مذکورہ افراد کے امریکہ میں موجود تمام اثاثے منجمد کر دیے گئے ہیں جبکہ امریکی شہریوں اور کمپنیوں کے لیے ان افراد کے ساتھ کسی بھی قسم کا کاروباری لین دین ممنوع قرار دیا گیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -