چین: آتش بازی کے کارخانے میں دھماکے سے ہلاکتوں کی تعداد 37 ہو گئی

چین کے صوبے ہونان میں آتش بازی کا سامان بنانے والی فیکٹری میں ہونے والے خوفناک دھماکے کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک اور 61 زخمی ہوگئے۔ سرکاری میڈیا کے مطابق یہ واقعہ پیر کی سہ پہر چار بج کر چالیس منٹ پر ہونان کے دارالحکومت چانگشا میں پیش آیا۔

چینی سرکاری خبر رساں ادارے ژنہوا اور سی سی ٹی وی کی رپورٹس کے مطابق دھماکا ہواشینگ فائر ورکس مینوفیکچرنگ اینڈ ڈسپلے کمپنی میں ہوا۔ حادثے کے بعد امدادی کارروائیاں مکمل کر لی گئی ہیں جبکہ 51 زخمی تاحال ہسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں فیکٹری سے اٹھتا ہوا گہرا دھواں اور عمارتوں کو ملبے کے ڈھیر میں تبدیل ہوتے دیکھا جا سکتا ہے۔ ساؤتھ چائنا مارننگ پوسٹ کے مطابق جائے وقوعہ پر تقریباً 500 فائر فائٹرز، ریسکیو اہلکار اور طبی عملے نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔

صدر شی جن پنگ نے سانحے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے واقعے کی فوری اور شفاف تحقیقات کا حکم دیا ہے۔ انہوں نے ذمہ داروں کے تعین اور سخت احتساب پر زور دیا ہے۔

صدر شی جن پنگ نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ اہم صنعتوں میں حفاظتی انتظامات کو مزید سخت کیا جائے تاکہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنایا جا سکے۔ واضح رہے کہ چین دنیا بھر میں آتش بازی کا سامان برآمد کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے اور گزشتہ برس اس شعبے سے ایک اعشاریہ ایک چار ارب ڈالر کا زرمبادلہ حاصل کیا گیا تھا۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago