-Advertisement-

آبنائے ہرمز کے قریب امریکی بحریہ کی ایرانی تجارتی جہاز پر کارروائی، 10 افراد زخمی

تازہ ترین

وفاقی حکومت کی جانب سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 15 روپے فی لیٹر تک اضافہ

وفاقی حکومت نے پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق آئندہ ہفتے کے لیے پیٹرول اور...
-Advertisement-

تہران کے ساحلی علاقوں کے قریب ایک ایرانی تجارتی بحری جہاز کو مبینہ طور پر امریکی بحریہ کی جانب سے نشانہ بنایا گیا ہے جس کے نتیجے میں عملے کے دس ارکان زخمی اور پانچ لاپتہ ہو گئے ہیں۔ بعد ازاں حکام نے ایک لاپتہ ملاح کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

اسلامک ریپبلک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ آبنائے ہرمز اور بحیرہ مکران کے قریب پیش آیا۔ مناب کے ساحلی پانیوں میں موجود کارگو جہاز کو نشانہ بنائے جانے کے بعد اس میں شدید آگ بھڑک اٹھی۔

ایرانی میڈیا کے مطابق حادثے کے وقت جہاز پر عملے کے کل 15 ارکان سوار تھے۔ زخمی ہونے والے دس افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ امدادی ٹیمیں اور مقامی حکام بقیہ لاپتہ افراد کی تلاش کے لیے آپریشن میں مصروف ہیں۔

ضلع مناب کے گورنر نے تصدیق کی ہے کہ امدادی کارروائیوں کے دوران ایک ملاح کی لاش برآمد کر لی گئی ہے جبکہ دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے ریسکیو ٹیموں کی کوششیں تاحال جاری ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکام کی جانب سے اس واقعے پر تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں پیش آیا ہے جب آبنائے ہرمز میں بحری ناکہ بندی، آئل ٹینکرز کی نقل و حرکت اور جنگ بندی سے متعلق معاملات پر امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -