-Advertisement-

شامی صدر کا انتظامی ردوبدل، اپنے بھائی کو اہم حکومتی عہدے سے برطرف کر دیا

تازہ ترین

مراکش میں تربیتی مشق کے دوران لاپتہ ہونے والے امریکی فوجی کی لاش برآمد

امریکی فوج نے تصدیق کی ہے کہ مراکش میں سالانہ تربیتی مشقوں کے دوران لاپتہ ہونے والے امریکی فوجی...
-Advertisement-

شامی صدر احمد الشرع نے انتظامی امور میں بڑی تبدیلیوں کے دوران اپنے بھائی کو کلیدی سرکاری عہدے سے ہٹا دیا ہے۔ یہ اقدام اقربا پروری کے الزامات کے بعد سامنے آیا ہے جس کے تحت صدر نے ایک نئے عہدیدار کو تعینات کر دیا ہے۔

رپورٹس کے مطابق دمشق میں صدارتی سیکرٹری جنرل کے فرائض سرانجام دینے والے ماہر الشرع کو عہدے سے سبکدوش کر دیا گیا ہے۔ اگرچہ ان کی برطرفی کی حتمی وجوہات کے بارے میں سرکاری سطح پر کوئی وضاحت نہیں دی گئی تاہم یہ فیصلہ اقربا پروری کے الزامات کے تناظر میں دیکھا جا رہا ہے۔

ماہر الشرع کی تعیناتی کے وقت ان کا موازنہ بشار الاسد اور حافظ الاسد کے ادوار میں حکومتی طرزِ عمل سے کیا جاتا رہا ہے جہاں قریبی رشتہ داروں کو بااثر عہدوں پر فائز رکھا جاتا تھا۔

سرکاری اطلاعات کے مطابق صدر نے ماہر الشرع کی جگہ حمص کے سابق گورنر عبدالرحمن بدرالدین العامہ کو صدارتی سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ ماہر الشرع پیشے کے اعتبار سے ایک طبی ماہر ہیں اور ماضی میں شام کے عبوری وزیر صحت بھی رہ چکے ہیں۔ تاحال یہ واضح نہیں ہے کہ وہ مستقبل میں کون سا عہدہ سنبھالیں گے۔

یہ انتظامی تبدیلی شامی حکومت کی جانب سے اہم سرکاری عہدوں پر ردوبدل کے سلسلے کی ایک کڑی قرار دی جا رہی ہے، تاہم اس حوالے سے مزید تفصیلات ابھی جاری نہیں کی گئی ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -