فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ملک میں ڈیجیٹل معیشت کو فروغ دینے کے لئے درآمدی موبائل فونز پر سیلز ٹیکس میں 84 فیصد کمی کردی ہے۔
ایف بی آر نے موبائل فون کی درآمدی پر سیلز ٹیکس 1320 روپے سے کم کرکے 200 روپے کردیا ہے۔
فیڈرل بورڈ آف ریوینیو نےجاری کردہ ٹیکس قوانین (دوسری ترمیم) آرڈیننس 2019 کے ذریعہ سیلز ٹیکس سے متعلق ترامیم کی وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس اقدام سے ڈیجیٹل معیشت کو فروغ حاصل ہوگا۔
ایف بی آر کی جانب سے نویں شیڈول برائے سیلز ٹیکس ایکٹ 1990 میں ترمیم کے بعد 30 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس 130 روپے سے 100 روپے کم کیا گیا ہے جبکہ 100 ڈالر مالیت کے موبائل فونز پر سیلز ٹیکس 1320 روپے سے کم کرکے 200 روپے کردیا گیا ہے۔
ریگیولیٹری قوانین کی خلاف ورزی، 5 بڑے بینکوں پر 21 کروڑ 91 لاکھ روپے کے جرمانے