ایسوسی ایشن آف بلڈرز اینڈ ڈیولپرز(آباد) کے عہدیداران نے سالانہ انتخابات 2020-21 میں شاندار کامیابی پر کراچی پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران اور ڈیموکریٹ پینل کو مبارکباد دی ہے۔آباد کے چیئرمین فیاض الیاس،سینئر وائس چیئرمین خواجہ محمد ایوب،وائس چیئرمین عارف شیخانی اور آباد سدرن ریجن کے چیئرمین دانش بن رؤف نے کراچی پریس کلب کے انتخابات میں شاندار فتح پر نومنتخب صدر فاضل جمیلی،نائب صدرشازیہ حسن،سیکریٹری رضوان بھٹی،جوائنٹ سیکریٹری ثاقب صغیر اور گورننگ باڈی کے ممبران کو مبارکباد یتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نومنتخب عہدیدار صحافیوں کی فلاح وبہبود اور آزادی صحافت کے ساتھ ساتھ معاشرے میں ہونے والی برائیوں،سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف اور تعمیراتی صنعت کی بہتری کے لیے اپنا کردار حسب روایت جاری رکھیں گے۔آباد رہنماؤں نے کہا کہ کراچی کی تعمیر وترقی میں پریس کلب کے عہدیداران نے ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے،
ان کا کہنا تھا کہ تعمیراتی صنعت زراعت کے بعد سب سے زیادہ روزگار فراہم کرنے والا شعبہ ہے۔تعمیراتی صنعت کی ترقی کا مطلب ملکی معیشت کی ترقی اور خوشحالی ہے۔آباد رہنماؤں نے پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کو یقین دہانی کرائی کے آباد آزادی صحافت اور آزادی اظہار رائے میں صحافیوں کی جدوجہد کی بھرپور معاونت کرے گی۔