نواز شریف کی جانب سے لندن سے سعودی عرب جانے کی تیاریاں شروع ہوگئی ہیں۔ انتہائی ذمہ دار ذرائع کے مطابق نواز شریف پر لندن میں بڑہتے ہوئے نیب کے عدالتی دباؤ سمیت دیگر اہم معاملات کے نتیجے میں نواز شریف اور اسحاق ڈار نے سعودی عرب کے اہم ترین حکام سے رابطہ کرتے ہوئے سعودی عرب میں سکونت اختیار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے جسکے بعد انہیں گرین سگنل مل چکا ہے اور اب سعودی حکومت کی جانب سے پاکستان کی موجودہ حکومت پر بھی پریشر بڑھنا شروع ہو چکا ہے اسی وجہ سے جنوری میں سعودی عرب کے وزیر خارجہ کا سرمایہ کاروں کے وفد کے ساتھ دورہ پاکستان متوقع ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کی آمد کے کچھ دن بعد اگر کوئی جہاز لندن سے اُڑان بھر کر پاکستان کی اہم شخصیت کے ساتھ سعودی عرب پہنچے تو وہ اہم شخصیت نواز شریف ہونگے
۔ ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ لندن سے نواز شریف کی سعودی عرب منتقلی پر موجودہ پاکستانی حکومت کو بھی اس پر کوئی اعتراض نہیں ہوگا ۔
ذرائع نے کا مزید کہنا ہے کہ حکومت پاکستان کے پاس انکار کا کا کوئی آپشن نہیں ہے کیونکہ سعودی حکومت نواز شریف اینڈ کمپنی سے سعودی عرب میں سکونت اختیار کرنے کی اجازت دے چکی ہے