-Advertisement-

بی ایم جی کے تمام 15 امیدوار کراچی چیمبر کے انتخابات میں بلا مقابلہ کامیاب

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کی منیجنگ کمیٹی کے انتخابات برائے سال2021-22کے لیے بزنس مین گروپ (بی ایم جی) کے تمام امیدوار بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق، الیکشن کمیشن کو مجموعی طور پر30 اُمیدواروں کے کاغذات نامزدگی موصول ہوئے جن کا تعلق بزنس مین گروپ سے ہے۔ الیکشن کمیشن نے تمام کاغذاتِ نامزدگی کی جانچ پڑتال کے بعد 12 اُمیدواروں کے کا غذات نامزدگی کو مسترد کردیا گیا جبکہ مزید 3 اُمیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لئے، جس کے نتیجے میں باقی رہ جانے والے 15 اُمیدواروں کا بلامقابلہ انتخاب ہوا۔ لہذا بی ایم جی کے تمام15 امیدوار کراچی چیمبر آف کامرس کے انتخابات برائے سال 2021-22میں کامیاب قرار پائے۔

بزنس مین گروپ کے چیئرمین اور سابق صدر کے سی سی آئی زبیر موتی والا نے رب تعالیٰ کا شکر ادا کرتے ہوئے کراچی کی تاجرو صنعتکار برادری کا شکریہ ادا کیا ہے جنہوں نے بی ایم جی پر ہمیشہ بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔

انھوں نے کہاکہ 24 ویں سال مسلسل کامیابی بی ایم جی کی عوامی خدمت کا ثمر ہے اور یہ واضح کرتا ہے کہ تاجروصنعتکاروں کی اکثریت بی ایم جی کی پالیسیوں سے اتفاق کرتی ہے کیونکہ وہ جانتے ہیں اور انہیں اس بات پر مکمل یقین ہے کہ بزنس مین گروپ ہی ان کی بہتر خدمت کرسکتا ہے۔

چیئرمین بی ایم جی نے اس امید کا اظہار کیا کہ بی ایم جی کے نومنتخب نمائندے تمام صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے تاجر وصنعتکار برادری کی بھرپور خدمت کریں گے اور بی ایم جی کے پبلک سروس کے مقصد کے حصول کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں گے۔

بی ایم جی کے کامیاب امیدواروں میں محمد ادریس،توصیف احمد، عبدالرحمن نقی، حاجی آصف، شعیب احمد فریدی، محمد عاصم اعجاز، محمد عارف، ناصر ریاض، ابوبکر صدیق احمد شمسی، آصف یونس، شیخ وسیم احمد، ضیاء العارفین، محمد فرحان اشرفی، محمد عامر چھرہ اور شمیم احمد شامل ہیں۔ جیسا کہ مینجنگ کمیٹی کہ تمام ارکان بلا مقابلہ منتخب ہوچکے ہیں لہذا 18 ستمبر 2021 کو مینجنگ کمیٹی انتخابات نہیں ہوں گے جبکہ کراچی چیمبر کے عہدیدران برائے سال 2021-22 کے لیے انتخابات 23 ستمبر2021 کو منعقد ہوں گے۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -