پی آئی اے نے کابل کے لئے اپنی پروازیں غیر معینہ مدت کے لئے معطل کردیں۔
ترجمان پی آئی اے کے مطابق یہ فیصلہ بین الاقوامی فضائی آپریشن کے لئے بدلتے ہوئے نامسائد حالات اور صورتحال کی وجہ سے کیا گیا ہے۔
افغان حکومت کی تبدیلی کے بعد بھی کابل کے لئے پروازیں خالصتاً انسانی ہمدردی کی بنیاد اوردو ستانہ اداروں کے پر زور اصرارپر چلائی جارہیں تھیں۔
واضح رہے کہ پی آئی اے کابل کے لئے چارٹر پروازیں چلا رہی تھی۔
ترجمان نے مزید بتایا کہ ان پروازوں کے لئے استعال کئے جانے والے طیاروں کا انشورنس پریمئیم بہت زیادہ ہے اور کرایوں میں کمی ممکن نہیں ہے۔
ترجمان نے کہا کہ اس صورتحال کے باعث پی آئی اے کابل کے لئے اپنی پروازیں عارضی طور پر بند کر رہی ہے۔