کینیڈا کے صوبہ انٹاریو کی حکومت اور پاکستان کے مابین موجودہ معاشی تعلقات اور کاروباری شراکتیں مزید بہتر بنانے کی گنجائش موجود ہے جس کے لیے دونوں حکومتوں کو مل کر کام کرنا چاہیے۔
قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید اور انٹاریو حکومت کے وزیر خزانہ پیٹر بیتھلن فالوی کے درمیان ورچوئل ملاقات کے دوران کیا گیا۔ملاقات میں انٹاریو حکومت کے معاون وزیر برائے ڈیجیٹل گورنمنٹ کلید رشید بھی موجود تھے۔
قونصل جنرل عبد الحمید نے کہا کہ کینیڈا کی جی ڈی پی اور عالمی تجارت میں انٹاریو صوبے کا بہت بڑا حصہ ہے تاہم کینیڈا سے پاکستان بھیجی گئی برآمدات میں انٹاریو کا حصہ نہ ہونے کے برابر ہے۔
قونصل جنرل عبد الحمید نے دونوں وزراء کو حکومت پاکستان کی جانب سے غیر ملکی سرمایہ کاروں کو فراہم کردہ کاروبار دوست مراعات اور اقدامات سے آگاہ کیا جن کے باعث پاکستان میں کاروبار کرنے کے مراحل اور سہولیات میں بڑے پیمانے پر بہتری آئی ہے جس کے پاکستان کاروباری سہولیات فراہم کرنے کے حوالے عالمی بنک کی درجہ بندی میں چھیالیس درجے اوپر چلا گیا ہے۔
انٹاریو حکومت کے وزراء نے کینیڈا کے سماجی ڈھانچے اور معیشت میں کینیڈین پاکستانیوں کے مثبت کردار کو سراہتے ہوئے پاکستان اور انٹاریو حکومت کے مابین متفقہ امور پر باہمی تعاون بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی۔
قونصل جنرل آف پاکستان ٹورنٹو عبد الحمید نے انٹاریو صوبے کی انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں کلیدی حیثیت کے تناظر میں دونوں وزراء کو پاکستان کے آئی ٹی شعبہ میں حالیہ سالوں میں ہونے والی پیش رفت بالخصوص پاکستانی سٹارٹ اپس میں بڑھتی ہوئی عالمی سرمایہ کاری جو دو ہزار اکیس میں پچھلے چھ سالوں سے زیادہ تھی، سے آگاہ کیا۔
انٹاریو حکومت کے معاون وزیر نے حالیہ سالوں میں آئی ٹی کے شعبہ میں پاکستان کی عمدہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے تسلیم کیا کہ اس شعبے میں انٹاریو اور پاکستان کے مابین باہمی تعاون اور روابط کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے۔