-Advertisement-

اسرائیلی حملے جاری، حزب اللہ نے جنگ بندی میں توسیع کو بے معنی قرار دے دیا

تازہ ترین

آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال

اسلام آباد میں ایران کے وزیر خارجہ سید عباس عراقچی نے چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر...
-Advertisement-

بیروت (ویب ڈیسک) حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ جنگ بندی میں توسیع کے امریکی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے اسے بے معنی قرار دے دیا ہے۔ تنظیم کا کہنا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے مسلسل حملوں کے باعث اس جنگ بندی کی کوئی اہمیت باقی نہیں رہی۔

یہ پیش رفت ایک ایسے وقت میں سامنے آئی ہے جب اسرائیلی فضائی حملے میں دو افراد کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں جبکہ حزب اللہ نے ایک اسرائیلی ڈرون کو مار گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گزشتہ جمعرات کو وائٹ ہاؤس میں اسرائیلی اور لبنانی سفیروں سے ملاقات کے بعد جنگ بندی میں تین ہفتوں کی توسیع کا اعلان کیا تھا۔ لبنان اور اسرائیل کے مابین موجودہ جنگ بندی معاہدے کی مدت اتوار کو ختم ہو رہی تھی۔

حزب اللہ کے رکن پارلیمنٹ علی فیاض نے اس توسیع پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اسرائیلی اشتعال انگیزیوں، ہلاکتوں اور گولہ باری کے ماحول میں جنگ بندی کا کوئی جواز نہیں بنتا۔

علی فیاض نے واضح کیا کہ ہر اسرائیلی حملے کے جواب میں مزاحمتی تنظیم کو جوابی کارروائی کا پورا حق حاصل ہے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ حزب اللہ اس جنگ بندی معاہدے کا فریق نہیں ہے اور تنظیم نے لبنان اور اسرائیل کے مابین براہ راست رابطوں اور معاہدوں پر سخت اعتراض ظاہر کیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -