-Advertisement-

بھارت: بینک سے رقم نکلوانے کے لیے شخص نے بہن کی قبر کشائی کر کے لاش بینک پہنچا دی

تازہ ترین

امریکہ میں 10 ملین ڈالر انعام یافتہ گواٹے مالا کا مطلوب منشیات فروش گرفتار

امریکی حکام نے گوئٹے مالا کے منشیات فروش گروہ کے ایک مبینہ سرغنہ کو گرفتار کر لیا ہے جس...
-Advertisement-

بھارت کی ریاست اوڈیشہ میں ایک انتہائی افسوسناک اور حیران کن واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک شخص نے اپنی بہن کے بینک اکاؤنٹ سے رقم نکلوانے کے لیے اس کی قبر کشائی کر کے لاش کو بینک پہنچا دیا۔

انڈین اوورسیز بینک کے حکام کے مطابق جیتو منڈا نامی شخص پیر کے روز بینک کی برانچ پہنچا اور اپنی مرحومہ بہن کے اکاؤنٹ سے رقم نکالنے کا مطالبہ کیا۔ بینک عملے نے اسے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ کے بغیر کسی تیسرے فریق کو رقم کی ادائیگی ممکن نہیں ہے۔

بینک کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جیتو منڈا نے دستاویزات نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا اور کچھ دیر بعد اپنی بہن کی باقیات اٹھائے بینک پہنچ گیا۔ مقامی ٹیلی ویژن نیٹ ورکس پر نشر ہونے والی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ مذکورہ شخص پلاسٹک میں لپٹی ہوئی لاش کندھے پر اٹھائے بینک کے احاطے میں موجود ہے۔

بینک انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس واقعے سے بینک میں انتہائی تشویشناک صورتحال پیدا ہوئی۔ بینک حکام نے اسے آگاہی کی کمی اور ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ ڈیتھ سرٹیفکیٹ جمع کروانے کے بعد مرحومہ کے اکاؤنٹ کا معاملہ ترجیحی بنیادوں پر حل کر دیا جائے گا۔ بھارت کے دیہی علاقوں میں پیدائش اور اموات کے اندراج کے نظام میں خامیوں کے باعث اکثر خاندانوں کو قانونی دستاویزات کے حصول میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -