-Advertisement-

پنجاب حکومت کی جانب سے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی منظوری

تازہ ترین

امریکی بحریہ ایرانی بندرگاہوں کا محاصرہ کر کے بحری قزاقوں جیسا رویہ اپنا رہی ہے، ٹرمپ

واشنگٹن (رائٹرز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتراف کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ کے دوران ایرانی...
-Advertisement-

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے گوجرانوالہ ماس ٹرانزٹ سسٹم کے ڈیزائن کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔ لاہور میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی اجلاس کے دوران منصوبے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

منصوبے کے تحت گھکھڑ سے ایمن آباد تک 31.5 کلومیٹر طویل ٹرانزٹ سسٹم تعمیر کیا جائے گا جس میں 24 اسٹیشنز شامل ہوں گے۔ ٹریفک کے دباؤ کو کم کرنے کے لیے منصوبے میں دو ٹنل سیکشنز شامل کرنے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ 17 سے 19 کلومیٹر تک ٹریک زیر زمین ہوگا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے ہدایت کی کہ گوجرانوالہ کے ہر علاقے کو فیڈر بسوں کے ذریعے میٹرو سسٹم سے منسلک کیا جائے تاکہ شہریوں کو مربوط اور سہولت بخش پبلک ٹرانسپورٹ فراہم کی جا سکے۔

منصوبے کے تحت گرجاکھ، چن دا قلعہ اور گوندلانوالہ میں ڈپوز قائم کیے جائیں گے۔ حکام کے مطابق اس نظام سے 26 لاکھ مسافروں کو سفری سہولت ملے گی۔ ہر اسٹیشن اور ڈپو پر شمسی توانائی کا نظام نصب کیا جائے گا جبکہ 62 کلومیٹر طویل نکاسی آب کا نظام اور جدید کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بھی تعمیر کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا ہے کہ اس منصوبے کی تکمیل سے گوجرانوالہ میں ٹرانسپورٹ کا کلچر بدل جائے گا اور شہریوں کو سفر کی جدید اور اعلیٰ معیار کی سہولیات میسر آئیں گی۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -