-Advertisement-

ایران کی جانب سے پاکستان کو نئی تجاویز پیش، سفارت کاری پر زور

تازہ ترین

ایران کی جانب سے پیش کردہ نئی تجویز کا جائزہ لے رہے ہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

تہران نے امریکہ کے ساتھ جاری کشیدگی اور جنگ کے مستقل خاتمے کے لیے ایک نیا 14 نکاتی مسودہ...
-Advertisement-

تہران میں ایرانی نائب وزیر خارجہ کاظم غریب آبادی نے کہا ہے کہ ایران نے پاکستان کو ایک نئی تجویز پیش کر دی ہے اور اب یہ فیصلہ امریکہ کے ہاتھ میں ہے کہ وہ سفارت کاری کی راہ اختیار کرتا ہے یا کشیدگی کو برقرار رکھتا ہے۔

ایرانی خبر رساں ادارے کے مطابق تہران میں غیر ملکی سفیروں کو مذاکرات کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کاظم غریب آبادی نے واضح کیا کہ ایران قومی مفادات پر مبنی سفارت کاری پر یقین رکھتا ہے تاہم وہ اپنے عوام اور سرزمین کے دفاع کے لیے کسی بھی قسم کی جارحیت کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے حال ہی میں اپنی تجویز پاکستان کو جمع کرائی ہے جس کا مقصد اس جنگ کا مستقل خاتمہ کرنا ہے۔

ایرانی نائب وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ ایران اپنے قومی مفادات اور سلامتی کے تحفظ کے لیے دونوں صورتحال کے لیے تیار ہے تاہم امریکہ پر ایران کا عدم اعتماد برقرار رہے گا کیونکہ امریکہ نے ماضی میں سفارت کاری کے دوران دھوکہ دہی کی ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -