-Advertisement-

دالبندین: بس اور ٹریلر میں تصادم، 11 افراد جاں بحق

تازہ ترین

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ اضافہ لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

لاہور ہائی کورٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کو چیلنج کر دیا گیا ہے۔ درخواست...
-Advertisement-

ضلع چاغی کے علاقے دالبندین میں مسافر بس اور ٹریلر کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں 11 افراد جاں بحق اور 5 زخمی ہو گئے۔ حادثہ جمعہ کی شب تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

ڈی ایس پی چاغی نے واقعے میں 11 افراد کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس اور امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر دالبندین کے پرنس فہد ہسپتال منتقل کر دیا۔

ہسپتال انتظامیہ کی جانب سے ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور اضافی طبی عملے کو بھی طلب کر لیا گیا ہے۔ پولیس نے واقعے کی مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -