-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف کا وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سے ٹیلیفونک رابطہ، بنوں حملے کی شدید مذمت

تازہ ترین

غزہ جانے والے فلوٹیلا میں شامل دو کارکنوں کو اسرائیل نے ملک بدر کر دیا

اسرائیلی حکام نے غزہ کے لیے امداد لے جانے والے عالمی فلوٹیلا میں شامل دو غیر ملکی کارکنوں کو...
-Advertisement-

وزیراعظم شہباز شریف نے بنوں میں پولیس چیک پوسٹ پر دہشت گرد حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ اس ضمن میں وزیراعظم نے خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا اور قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعظم نے واقعے میں شہید ہونے والے پولیس اہلکاروں کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اور سوگوار خاندانوں سے تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے حملے میں زخمی ہونے والے افراد کی جلد صحت یابی کے لیے بھی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

شہباز شریف نے دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے وفاقی حکومت کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ وفاق انسداد دہشت گردی کی جنگ میں خیبر پختونخوا حکومت کو ہر ممکن تعاون فراہم کرے گا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ حکومت ملک سے دہشت گردی کی لعنت کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے پرعزم ہے۔

ٹیلی فونک گفتگو کے دوران وزیراعظم اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا نے دہشت گردی کے خلاف برسرِ پیکار پاک فوج، سکیورٹی اداروں اور پولیس اہلکاروں کی قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -