-Advertisement-

صنم جاوید کی طبیعت بگڑنے پر کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقلی

تازہ ترین

سری لنکا: کم سن بچی کے جنسی استحصال کے الزام میں ممتاز بدھ بھکشو گرفتار

سری لنکا کی پولیس نے گیارہ سالہ بچی کے مبینہ جنسی استحصال کے الزام میں ایک اعلیٰ ترین بدھ...
-Advertisement-

تحریک انصاف کی کارکن صنم جاوید کی طبیعت بگڑنے پر انہیں کوٹ لکھپت جیل سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

صنم جاوید کے شوہر نے تصدیق کی ہے کہ انہیں آنکھوں اور معدے میں شدید تکلیف کے باعث جناح ہسپتال منتقل کیا گیا جہاں ان کا طبی معائنہ کیا جا رہا ہے۔ تاہم حکام کی جانب سے ان کی موجودہ طبی حالت کے حوالے سے کوئی تفصیلی بیان جاری نہیں کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ صنم جاوید نو مئی کے مقدمات میں سزا یافتہ ہیں اور انہیں عدالت کی جانب سے پانچ سال قید کی سزا سنائی گئی تھی جس کے بعد وہ کوٹ لکھپت جیل میں اپنی سزا کاٹ رہی تھیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -