-Advertisement-

پاکستان کے خلاف سیریز: 19 سالہ اولیور پیک پہلی بار آسٹریلوی وائٹ بال اسکواڈ میں شامل

تازہ ترین

عالمی بحران کے پیش نظر وزیراعظم شہباز شریف نے کفایت شعاری کے اقدامات میں 13 جون تک توسیع کر دی

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف نے ملک میں جاری معاشی دباؤ اور عالمی سطح پر پیٹرولیم مصنوعات کی...
-Advertisement-

کرکٹ آسٹریلیا نے پاکستان اور بنگلہ دیش کے دوروں کے لیے اپنی وائٹ بال ٹیموں کا اعلان کر دیا ہے جس میں 19 سالہ بلے باز اولیور پیک اور آل راؤنڈر لیام اسکاٹ کو پہلی بار قومی اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ تجربہ کار آل راؤنڈر گلین میکسویل اور مارکس اسٹوئنس کو ٹیم سے ڈراپ کر دیا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف 30 مئی سے راولپنڈی اور لاہور میں شروع ہونے والی ون ڈے سیریز کے لیے مچل مارش ٹیم کی قیادت کریں گے۔ پیٹ کمنز، جوش ہیزل ووڈ اور مچل اسٹارک آئی پی ایل میں شرکت کے بعد آرام کی غرض سے ان دوروں کا حصہ نہیں ہوں گے۔

نیشنل سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین جارج بیلی کا کہنا ہے کہ نئے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی کرکٹ کا موقع ملنا خوش آئند ہے اور تجربہ کار کھلاڑیوں کے ساتھ نوجوانوں کا امتزاج ان دوروں میں ٹیم کے لیے سودمند ثابت ہوگا۔

اولیور پیک پاکستان کے خلاف سیریز میں اپنے سینئر کیریئر کا آغاز کریں گے۔ بنگلہ دیش کے دورے کے لیے ٹریوس ہیڈ، کوپر کونولی اور بین ڈوارشوئس کی ٹیم میں واپسی ہوگی۔ اس کے علاوہ 22 سالہ اسپننگ آل راؤنڈر جوئل ڈیوس کو پہلی بار ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے۔

پاکستان کے خلاف ون ڈے اسکواڈ میں مچل مارش، ایلکس کیری، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، جوش انگلیس، میتھیو کونمین، مارنس لیبوشین، رائیلی میریڈتھ، اولیور پیک، میتھیو رینشا، تنویر سنگھا، لیام اسکاٹ، میٹ شارٹ، بلی سٹینلیک اور ایڈم زیمپا شامل ہیں۔

بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کے لیے مچل مارش، زیویئر بارٹلیٹ، ایلکس کیری، کوپر کونولی، بین ڈوارشوئس، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، میتھیو کونمین، مارنس لیبوشین، میتھیو رینشا، تنویر سنگھا، لیام اسکاٹ اور ایڈم زیمپا ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ مچل مارش، زیویئر بارٹلیٹ، کوپر کونولی، ٹم ڈیوڈ، جوئل ڈیوس، ناتھن ایلس، کیمرون گرین، ایرون ہارڈی، ٹریوس ہیڈ، جوش انگلیس، اسپینسر جانسن، میتھیو کونمین، رائیلی میریڈتھ، جوش فلپ، میتھیو رینشا اور ایڈم زیمپا پر مشتمل ہے۔

اہم خبریں

-Advertisement-

مزید خبریں

- Advertisement -