News

صائمہ لگژری ہومز کی زمین غیر قانونی ہونے کا خدشہ

تعمیراتی شعبے میں شہرت کا عروج حاصل کرنے والے صائمہ بلڈرز اینڈ ڈیویلپرز گروپ کے روح رواں سلیم ذکی کے انتقال کے بعد ایک جانب قانونی ورثاء کے درمیان 100 ارب روپے سے زائد کی جائیداد تقسیم کی جنگ طول پکڑ گئی ہے تو دوسری جانب تعمیراتی منصوبوں کیلئے حاصل کی گئی اراضی بھی مشکوک ہوگئی ہے۔

شہر کے عین وسط میں 70 فیصد مکمل ہونے والے صائمہ گروپ کے منصوبے ” صائمہ لگژری ہومز” کی زمین کا حصول غیر قانونی قرار دیکر مختیار کار سب ڈویژن کورنگی نے پبلک پراپرٹی انکروچمنٹ ایکٹ 2010 کے سیکشن 3 کی رو سے سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضہ قرار دیتے ہوئے صائمہ لگژری ہومز کے تعمیراتی مالکان کو بمعہ تمام اصل کاغزات (لیز، چالان، سائٹ پلان، اپروول آرڈر اور بلڈنگ پلان کی منظوری کی دستاویز کے ہمراہ طلب کرلیا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں اس گروپ نے سرکاری زمینوں کے حصول کیلئے مبینہ طور پر سیاسی اثرورسوخ استعمال کیا اور اخبارات اور الیکٹرانک میڈیا پر بھرپور اشتہاری مہم کے ذریعے عوام کو اپنے پراجیکٹس کی جانب راغب کیا۔ معتبر ذرائع کا کہنا ہے کہ صائمہ لگژری ہومز کے ساتھ ساتھ اس گروپ کے دیگر تعمیر شدہ اور زیر تعمیر منصوبوں میں بھی مبینہ طور پر کک بیک کا سہارا لیا گیا تاکہ الاٹیز کو ان پیچیدگیوں کی بھنک نہ پڑسکتی۔

مختیار کار آفس کے ذرائع کا کہنا ہے کہ معزز عدالت عالیہ کے سخت احکامات کی روشنی میں صائمہ لگژری ہومز کی تمام دستاویز کی از سر نو چھان بین کی جارہی ہے اور ابتدائی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ سرکاری زمین کے حصول میں کئی شبہات پائے جارہے ہیں۔

ادھر صائمہ ہومز سمیت اس گروپ کے تحت دیگر منصوبوں میں بکنگ کرانے والے ہزاروں الاٹیز سخت تذبذب کے شکار ہیں کہ بڑے گروپ کی بظاہر اور بڑی ساکھ کو مد نظر رکھتے ہوئے اپنی زندگی بھر کی جمع پونجی داؤ پر لگ گئی ہے۔

واضع رہے کہ معزز عدالت عالیہ کے حکم پر نسلہ ٹاور سمیت شہر میں تعمیر کئی تعمیراتی منصوبوں کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے مسمار کرنے کا عمل شروع ہوچکا ہے۔

صائمہ گروپ جائیداد تنازعے میں ایک نیا موڑ آچکا ہے جس میں سلیم ذکی مرحوم کی صاحبزادی صائمہ جاوید نے اپنے بھائی ذیشان ذکی کے خلاف مبینہ دھوکہ دہی سے جائیداد پر قبضے کے درخواست دائر کردی ہے۔

ذرائع نے صائمہ لگژری ہومز کی زمین کے حصول، لیز، ٹرانسفر، سائٹ پلان میں جھول اور بے قاعدگیوں کے نتیجے میں شہر کے دیگر غیر قانونی منصوبوں کی طرح اس منصوبے کو بھی مسمار کئے جانے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

سید اسلم شاہ

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago