کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے واضع اکثریت سے میدان مارلیا، 12 نشستوں پر بھر پور کامیابی حاصل کی۔ دی ڈیموکریٹس پینل نے 13 ویں بار کامیابی کی روایت کو برقرار رکھا۔کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022 میں ”دی ڈیمو کریٹس پینل“ نے تما م نشستوں پر واضح کامیابی حاصل کر لی ہے۔
سالانہ انتخابات کیلئے پولنگ 25 دسمبر بروز ہفتہ صبح 9 بجے سے شام6 بجے تک بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں جاری رہی، دی ڈیموکریٹس، یونائیٹڈ پینل اور انڈیپینڈینٹ پینل نے انتخابات میں حصہ لیا ہے۔ کراچی پریس کلب کے انتخابات کے لیے حسب روایت ووٹ ڈالنے کے لیے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا ہے۔
دی ڈیمو کریٹس کی جانب سے فاضل جمیلی صدر، عبدالرشید میمن نائب صدر، عبدالوحید راجپر ٹریژرار، محمد رضوان بھٹی سیکریٹری، محمد اسلم خان جوائنٹ سیکریٹری سمیت گورننگ باڈی کے خلیل احمد ناصر، محمد لیاقت علی مغل، محمد فاروق سمیع، ایس اطہر حسین، شازیہ حسن، سید نبیل اختر اور مونا خان فاتح قرار پائے۔
کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات کیلئے حسب روایت ووٹ ڈالنے کیلئے کلب کا کارڈ دکھانا لازمی قرار دیا گیا تھا۔
واضح رہے کہ کراچی پریس کلب کے 1958ء میں اپنے قیام سے آج تک ہر سال باقاعدگی سے انتخابات منعقد ہو تے رہے ہیں۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…