News

کے الیکٹرک کا ایس ایس جی سی سے فوری گیس بحالی کا مطالبہ کردیا

کے الیکٹرک (کے ای) کو کم گیس سپلائی میں شدید کمی کا سامنا ہے اور اس وقت اُسے صرف 35 ایم ایم سی ایف ڈی گیس مل رہی ہے۔

کے الیکٹرک کے ترجمان کا اس حوالے سےکہنا ہے کہ یوٹیلیٹی اکنامک میرٹ آرڈر (EMO) کے تحت متبادل ایندھن کے ذریعے پاور پروڈکشن کرکے شہر کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔تاہم گیس سپلائی میں مستقل کمی سے کمپنی کو سستی بجلی کی پیداوار میں مشکلات کا سامنا ہے، جس کا اثر صارفین پر بھی پڑسکتا ہے۔

کے الیکٹرک ترجمان نے مزید کہا کہ صارفین کے وسیع تر مفاد میں کے ای سوئی سدرن گیس کمپنی (ایس ایس جی سی) سے درخواست کی ہے کہ وہ فوری طور پر ضرورت کے مطابق گیس سپلائی بحال کرے۔بصورت دیگریوٹیلیٹی کے پاس مہنگے متبادل ایندھن سے بجلی کی پیداوار کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچےگا۔

کے الیکٹرک کو اکثر اوقات اپنی مختلف پاور جنریشن سائٹس پر گیس پریشر ۔میں کمی کے مسائل کا سامنا رہتا ہے، جو یوٹیلیٹی کے زیادہ سے زیادہ پاور پروڈکشن کی صلاحیت تک پہنچنے میں بڑی رکاوٹ ہے۔

راحیل جنید

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago