News

کینیڈا میں مہنگائی 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی: سروے رپورٹ

کینیڈا میں مہنگائی کی شرح پچھلے 30 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہے، 60 فیصد لوگوں کے لیے اپنے خاندانوں کو روزانہ مناسب مقدار میں خوراک فراہم کرنے میں مشکلات کا سامنا ہے۔ اس بات کا انکشاف کینیڈا کے اینگس ریڈ انسٹی ٹیوٹ کے تازہ ترین سروے میں کیا گیا۔

سروے کے مطابق کینیڈا میں 2019 میں اپنے خاندانوں کو روانہ کی بنیاد پر مناسب مقدار میں خوراک فراہم کرنے میں مشکل کا سامنا کرنے والے افراد کی شرح 36 فیصد تھی، وہ آج بڑھ کر 57فی صد تک پہنچ چکی ہے ۔

سروے کے مطابق کینیڈا میں 39 فیصد عوام کے مطابق ان کی معاشی حالت پچھلے ایک سال میں بدحالی کا شکار ہوئی ہے ۔

کینیڈین شماریاتی ادارے کے بدھ کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دسمبر 2020سے دسمبر2021کے درمیان خوردنی کی تیل کی قیمتوں میں 41.4فی صد اور چینی کی قیمت میں 21.6فی صد کا نمایاں اضافہ ہوا ۔

اینگس ریڈ انسٹی ٹیوٹ نے ”اقتصادی دبائو کے اشاریہ “(ای ایس آئی )کا بھی تخمینہ لگایا جو گذشتہ برس کے مقابلے میں قرضہ جات ،گھروں کی لاگت ، گھریلو اشیائے خورونوش کی لاگت کے بارے میں بھی تشویش کو ظاہر کرتا ہے ۔

سروے کے مطابق کینیڈا میں 39 فیصد عوام کی رائے تھی کہ گذشتہ برس ان کی معاشی حالت بدحالی کا شکار ہوئی جو گذشتہ 13برسوں میں بدترین مالی صورتحال کی عکاسی کرتی ہے ۔

مجموعی طور پر البرٹا میں (49فی صد ) سسکاٹچیوان (47فی صد ) نیو فاﺅنڈلینڈ اینڈ لیبرادور (47فی صد )امکانی طور پر گذشتہ برس میں بدترین مالی صورتحال کی رپورٹ کرنے والوں میں شامل ہیں۔

محبوب علی شیخ

محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago