News

سینئر سفارتکار ظہیر اسلم جنجوعہ نے کینیڈا میں بحیثیت ہائی کمشنر اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں

ظہیر اسلم جنجوعہ کینیڈا میں اپنی سفارتی ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل برسلز میں یورپین یونین، بیلجئیم اور لکسمبرگ کے لیے پاکستان کے سفیر کے طور پر خدمات سر انجام دے رہے تھے۔

ظہیر اسلم جنجوعہ اس سے قبل وزارت خارجہ میں ایڈیشنل سیکرٹری برائے یورپ کی حیثیت سے خدمات سر انجام چکے ہیں۔

بیرون ملک سفارتی ذمہ داریوں کے طور پر وہ رشین فیڈریشن اور ریپبلک آف بیلاروس میں بھی پاکستان کے سفیر رہ چکے ہیں۔

اٹاوہ میں اپنی نئی ذمہ داریاں سنبھالنے کے بعد ظہیر اسلم جنجوعہ نے پاکستان اور کینیڈا کے درمیان باہمی تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

نئے سفیر نے کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں اور پاکستان نژاد کینیڈینز کی خدمت کو اپنا مشن قرار دیا ہے۔

محبوب علی شیخ

محبوب علی شیخ، بیورو چیف ہیڈ لائن کینیڈا، محبوب علی شیخ سینئر و تجربہ کار صحافی ہیں جنہیں بزنس رپورٹ اند حالات حاضرہ کے پروگرامز پر ملکہ حاصل ہے۔ محبوب علی شیخ کینیڈا کے معروف نیوز و کرنٹ افیئر چینل ٹورنٹو 360 سے وابستہ ہیں۔ کینیڈا میں مستقل سکونت کے دوران محبوب علی شیخ نے کینیڈا کی اہم ترین سیاسی، کاروباری شخصیات کے انٹرویز کئے ہیں۔ انہیں ٹورنٹو میئر کی جانب سے بہترین رپورٹنگ کے خطاب سے نوازا گیا ہے

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago