News

آئی ٹی ایکسپورٹ کو پندرہ ارب ڈالر تک لے جائیں گے: سید امین الحق

پاکستان میں جدید انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کے فروغ اور نئی نسل کی رہنمائی کیلئے ای کامرس گیٹ وے کے تحت تین روزہ آئی ٹی سی این ایشیاء 2022 کا ایکسپو سینٹر کراچی میں آغاز ہوگیا۔ نمائش 26 اگست تک جاری رہے گی۔ وفاقی وزیر آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے آئی ٹی سی این ایکسپو 2022 کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کی خصوصی ہدایات پر آئیندہ چند برسوں میں آئی ٹی ایکسپورٹ کو پندرہ ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے جبکہ اگلے سال تک آئی ٹی ایکسپورٹ کیلئے 5 ارب ڈالرز کا ہدف مقرر کیا ہے مزید یہ کہ انڈسٹری کیلئے ریفارمز، ٹیکسز میں کمی سمیت دیگر سفارشات پر کام کررہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سائبر سکیورٹی پالیسی اور پرسنل ڈیٹا پروٹیکشن پر کام مکمل ہوچکا ہے۔ وفاقی وزیرنے اکیسویں آئی ٹی سی این نمائش سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں 31 ارب روپے کی لاگت سے آئی ٹی پارک کے قیام کیلئے تمام ابتدائی مراحل طے کرلیئے گئے ہیں جلد ہی اس کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔

  انہوں نے کہا کہ سندھ یونیورسٹی کے تعاون سے حیدرآباد کی مختلف درسگاہوں میں آئی ٹی تربیت کا آغاز کیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیو نیکیشن کا کہنا تھا کہ پاکستان کو کرائم فری اسٹیٹ بنانے کیلئے آئی ٹی سرولینس ڈیٹا مرتب کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسمارٹ پولیسنگ کے نام سے وزارت آئی ٹی کے اہم منصوبے کو ملک بھر میں توسیع دی جارہی ہے جس میں پولیس کے نظام اور مجرموں کے کوائف کو کلی طور پر کمپیوٹرائزڈ کیا جارہا ہے۔

  سید امین الحق نے کہا کہ شہر میں بارشوں کے بعد صفائی ستھرائی، سڑکوں کی حالت زار کا احساس ہے۔ شک نہیں کہ کراچی کے عوام بدترین حالات سے گزر رہے ہیں، شہر و شہریوں کے ریلیف کیلئے ہر فورم پر بات کررہے ہیں۔

سندھ و بلوچستان میں بارش و سیلاب کی تباہ کاریوں، جانی و مالی نقصانات قومی سانحہ ہے۔ سیاسی اختلافات کو بالائے طاق رکھ کر تمام جماعتیں اس مشکل وقت میں متاثرین کی بحالی کا کام کریں۔

ای کامرس گیٹ وے کے تحت تین روزہ اکیسویں آئی ٹی سی این نمائش میں اس کئی اہم موضوعات پر سیمینارز میں بین القوامی شہرت کے حامل آئی ٹی، کریپٹو، ای کامرس، سافٹ ویئر، اسٹارٹ اپس، روبوٹکس، ایڈ ٹیک اور ریٹیل ٹیک ماہرین اپنے تجربات کا اعادہ کرینگے۔

چار ہالز پر مشتمل اکیس ویں آئی ٹی سی این نمائش و کانفرنس میں اس سال 800 کمپنیوں کے 1500 سے زائد بین القوامی برانڈز مشتہر کئے جارہے ہیں جبکہ 100 سے زائد اسٹارٹ اپس کے مواقع بھی میسر ہیں۔ نمائش کے آرگنائزر ای کامرس گیٹ وے کے نائب صدر عمیر نظام کا کہنا ہے کہ اکیس ویں آئی ٹی سی این نمائش اس سال کئی حوالوں سے انفرادیت کی حامل ثابت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا کی وباء اور دنیا کی بدلتی ہوئی ترجیحات کے پیش نظر پاکستان کی نئی نسل کی کاؤنسلنگ اور برآمدات میں اضافے کیلئے یہ نمائش حوصلہ افزاء  ثابت ہوگی۔ عمیر نظام نے اس سال نمائش میں 50 ہزار سے زائد افراد کی توقع ظاہر کی ہے۔ نمائش میں روبوٹکس کے دلچسپ مقابلوں کا بھی اہتمام کیا گیا ہے۔

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

2 مہینے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

2 مہینے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

2 مہینے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

2 مہینے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

2 مہینے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

2 مہینے ago