لاہور ہائی کورٹ نے خاتون ڈاکٹر کو نازیبا ویڈیو کے ذریعے بلیک میل کرنے کے ملزم اسرار مجید کی ضمانت کی درخواست مسترد کر دی۔ جسٹس وحید خان نے کیس کی سماعت کی۔
وفاقی تحقیقاتی ادارے ایف آئی اے کے ڈپٹی اٹارنی جنرل نے عدالت میں موقف اختیار کیا کہ ملزم ایک نجی ہسپتال میں ڈرائیور کے طور پر ملازمت کرتا تھا۔ ملازمت سے برطرفی کے بعد اس نے ایک سیکیورٹی گارڈ کے ساتھ مل کر منصوبہ بندی کی اور ڈاکٹر کے گھر کے واش روم میں خفیہ کیمرے نصب کیے۔
استغاثہ کے مطابق ملزم نے خفیہ کیمروں کی مدد سے خاتون ڈاکٹر کی نازیبا ویڈیو بنائی اور اس کے عوض 25 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا۔ ڈاکٹر کے بیٹے کی جانب سے شکایت درج کرائے جانے کے بعد ایف آئی اے نے ملزم کو گرفتار کر لیا تھا۔
عدالت میں ملزم کے وکیل نے موقف اپنایا کہ ان کا موکل گزشتہ دس ماہ سے جیل میں قید ہے اور مقدمے کے حقائق کا فیصلہ ٹرائل کے دوران ہونا چاہیے۔
عدالت نے دلائل سننے کے بعد ملزم کی ضمانت کی درخواست خارج کر دی۔ عدالت نے ریمارکس دیے کہ ملزم پر عائد الزامات کی نوعیت ایسی ہے کہ وہ ضمانت کا حقدار نہیں ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…