پاکستان

مقناطیسی پٹی کے حامل اے ٹی ایمز یورو ماسٹر ویزا چپ کارڈ کی منتقلی تک قابل استعمال رہیں گے: اسٹیٹ بینک

اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے مقناطیسی پٹی کے حامل اے ٹی ایمز کے 31 دسمبر سے ناقابل استعمال ہونے اور ان کی یورو ماسٹر ویزا (ای ایم وی) پر  فوری منتقلی کی افواہوں کو مسترد کردیا ہے۔

ایس بی پی نے کمرشل بینکوں کو اس حوالے سے کسی قسم کی ہدایات جاری نہیں کیں۔ اسٹیٹ بینک کی جانب سے عوام کو ہدایات دی گئی ہیں کہ سوشل میڈیا پر چلنے والی افواہوں پر توجہ نہ دی جائے۔

اسٹیٹ بینک کی جانب سے کہا گیا ہے کہ اے ٹی ایم کے حامل صارفین اس وقت تک اپنے موجودہ کارڈ استعمال کرسکتے ہیں جب تک انہیں ای ایم وی چپ کارڈ جاری نہیں کئے جاتے اور نئے کارڈ کے اجراء کے بعد ان کی ایکٹی ویشن نہیں کرائی جاتی۔ مزید یہ کہ ای ایم وی چپ کارڈ موصول ہونے اور ان کی ایکٹی ویشن کے بعد مقناطیسی پٹی کے حامل کارڈز کو کرانا لازمی ہوگا تاکہ مستقبل میں چپ اور پن کارڈ کی مکمل منتقلی یقینی بنائی جاسکے۔

واضع رہے کہ اسٹیٹ بینک نے پی ایس ڈی سرکلر لیٹر نمبر 09 برائے 2018ء کے ذریعے تمام بینکوں/ایم ایف بیز کو ہدایت کی تھی  کہ وہ  اپنے موجودہ کارڈ پورٹ فولیوز کو 30 جون 2019ء تک ای ایم وی  چپ اور پی آئی این پر منتقل کر لیں۔ تاہم بینکاری صنعت کی درخواست پر ٹائم لائن پر نظرثانی کرتے ہوئے اسے پی ایس ڈی سرکلر لیٹر نمبر 01 برائے 2019ء کے  ذریعے بڑھا کر  31 دسمبر 2019ء کر دیا گیا تھا۔

اسٹیٹ بینک ذرائع کا کہنا ہے کہ ملک بھر کے اے ٹی ایم کارڈ ہولڈرز کی سہولت اور مقناطیسی پٹی کے حامل کارڈز کی ای ایم وی چپ پر منتقلی کے عمل کی تکمیل تک کمرشل بینک فعال رہیں گے۔

مزید یہ کہ اسٹیٹ بینک کارڈ کی ایکٹی ویشن سے متعلق کمرشل/ مائیکرو فنانس بینکوں کو کال سینٹرز کے علاوہ فراہمی کے متبادل ذرائع اے ڈی سیز جن میں موبائل بینکاری، انٹرنیٹ بینکاری اور اے ٹی ایمز وغیرہ کے استعمال کی اجازت دے چکا ہے۔ اس اقدام کا مقصد کال سینٹرز جنہیں صارفین اپنے کارڈ کی ایکٹی ویشن کے لئے رابطہ کرتے ہیں ان پر دباؤ میں کمی کی جائے

اسٹیٹ بینک نے اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ صارفین کی مقناطیسی پٹی سے  زیادہ محفوظ ای ایم وی (چِپ اور پِن) کارڈز کے معیار کی جانب بروقت اور مؤثر منتقلی  کے لیے  تمام تر کوششیں جاری رکھے  گا۔

محمد حاشر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، ملکی سیاسی منظر نامے اور ان سے جڑی خبروں کی رپورٹنگ کے علاوہ معیشت پر رپورٹنگ کے تجربے کے ساتھ ایم حاشر ملکی اور بین القوامی اسپورٹس رپورٹنگ پر بھی مہارت رکھتے ہیں۔ ورلڈ آبزرور پر ایم حاشر کی کئی تحریریں سائع ہوئی ہیں۔

Recent Posts

برطانیہ جانے کی کوشش میں کشتی ڈوبنے سے دو سوڈانی خواتین ہلاک

لندن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق شمالی فرانس سے برطانیہ جانے کی کوشش میں دو…

15 منٹس ago

لاہور: زیر تعمیر پلازہ میں لفٹ گرنے سے دو مزدور جاں بحق

لاہور کے علاقے لبرٹی میں زیر تعمیر عمارت کی لفٹ گرنے سے دو مزدور جاں…

20 منٹس ago

آبنائے ہرمز میں کشیدگی کے باوجود اوپیک پلس کا تیل کی پیداوار میں اضافے کا فیصلہ

اوپیک پلس نے جون کے مہینے کے لیے تیل کی پیداوار میں معمولی اضافے پر…

26 منٹس ago

برطانیہ: دھماکے میں 2 افراد کی ہلاکت، واقعہ دہشت گردی نہیں، پولیس کا بیان

برطانیہ کے جنوب مغربی شہر برسٹل میں اتوار کی صبح ہونے والے ایک دھماکے کے…

1 گھنٹہ ago

برطانیہ کے شہر برسٹل میں گھر کے اندر دھماکہ، دو افراد ہلاک

برطانیہ کے شہر برسٹل میں ایک گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں دو…

1 گھنٹہ ago

معرکہ حق کی ایک سالہ تکمیل: قوم کا مسلح افواج کی استقامت پر اظہارِ تشکر

مظفرآباد میں معرکہ حق کی پہلی سالگرہ انتہائی جوش و خروش اور ملی جذبے کے…

1 گھنٹہ ago