پاکستان

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی، 100 انڈیکس میں 1027 پوائنٹس کی کمی

کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں شدید مندی ریکارڈ کی گئی، انڈیکس میں  1027 پوائنٹس کی نمایاں کمی کے بعد  کے ایس ای 100 انڈیکس41 ہزار296  پوائنٹس پر بند ہوا۔

جنرل قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد امریکا اور ایران میں بڑھتی کشیدگی نے عالمی مارکیٹس کواپنی لپیٹ میں لےلیا ہے، جس کے منفی اثرات پاکستانی اسٹاک مارکیٹ میں بھی دیکھے جارہے ہیں، کاروباری ہفتے کے آغاز پر پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 1027 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروبار کے دوران 26 کروڑ 66 لاکھ حصص کے سودے ہوئے جبکہ سرمایہ کاری حجم 10 ارب 46 کروڑ 29 لاکھ روپے رہا۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں پیر کے روز تیل و گیس، توانائی، بینکاری اور سیمنٹ کے شعبوں میں مندی کا رجحان غالب رہا۔

پی ایس ایکس ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر جمعے کے مقابلے میں پیر کے روز حصص کی لین دین میں 29 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی، جبکہ  100 انڈیکس میں مندی کے تناسب سے اینگرو منفی 97 پوائنٹس، حبکو منفی 65 پوائنٹس، لکی سیمنٹ منفی 52 پوائنٹس، پی پی ایل منفی 48 پوائنٹس اور فوجی فرٹیلائزر منفی 36 پوائنٹس شامل رہے۔

پیر کے روز ایشیائی اسٹاک مارکیٹس بھی شدید بحرانی کیفیت کی لپیٹ میں رہیں، جاپانی اسٹاک مارکیٹ میں 481 پوائنٹس، ہانگ کانگ اسٹاک ایکس چینج میں 182 پوائنٹس ، تائیوان اسٹاک مارکیٹ میں 130 پوائنٹس اورکورین اسٹاک مارکیٹ میں بھی مندی ریکارڈ کی گئی۔

چینی اسٹاک مارکیٹس میں مثبت زون میں رہی جبکہ خلیجی اسٹاک مارکیٹس میں بھی مندی دیکھی جارہی ہے، سعودی اسٹاک مارکیٹ میں203 پوائنٹس،قطراسٹاک مارکیٹ میں 225 اوریواےای اسٹاک مارکیٹ میں چوراسی پوائنٹس اور ترک اسٹاک مارکیٹ میں 2248 کی کمی ریکارڈکی گئی۔

خیال رہے گزشتہ ہفتے پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں 100 انڈیکس میں 14 سو 74 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا تھا ، جس کے بعد 100 انڈیکس 42 ہزار 323 پوائنٹس پر بند ہوا۔ اس دوران انڈیکس کی بلند ترین سطح 42 ہزار 835 پوائنٹس رہی۔

عالمی منڈی میں امریکہ اور ایران کے درمیان سیاسی پارہ بلند ہونے سے خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھا جارہا ہے، پیر کے روز فی بیلر خام تیل 73 ڈالر پر ٹریڈ ہوا، جبکہ ماہرین خام تیل کی قیمتیں 100 ڈالر فی بیرل کا خدشہ ظاہر کررہے ہیں۔

اسٹاک ماہرین نے عالمی صورتحال کے پیش نظر چھوٹے سرمایہ کاروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago