پاکستان

وزیر اعظم معیشت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن نادان دوستوں نے انہیں گھیر رکھا ہے، سراج تیلی

کراچی چیمبرآف کامرس کے سابق صدر اور بزنس مین گروپ کے چیرمین سراج قاسم تیلی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان تو معیشت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن کچھ بیوروکریٹس اور چند نادان دوستوں نے ان کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ سراج قاسم تیلی نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کو زمینی حقائق سے آگاہ نہیں کیا جارہا۔

ایف پی سی سی آئی کی نئی قیادت نے بدھ کے روز کراچی چیمبر کے رہنماؤں کے اعزاز میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سراج قاسم تیلی نے کہا کہ

بی ایم جی کے چیرمین  نے کہا کہ چئیرمین ایف بی آرشبر زیدی کو بیورو کریسی کے دباؤ سے نکلنا چاہیے۔

وزیراعظم کے حواریوں کو پیغام بھیجا ہے کہ وہ وزیراعظم کو حقائق سے اگاہ کریں ۔انہوں نے کہا کہ اس وقت ملک تین فیصد کی گروتھ پر ملک چل رہا ہے، اگر ایسے ہی چلتا رہا تو بہت سے مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔ انہوں نے کہا کہ برآمدات میں اضافے سے کئی مسائل حل ہونگے۔

کراچی چیمبر کے سابق صدر اور چیرمین بی ایم جی نے تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے معاشی حب میں گیس کی قلت کا سامنا تو کبھی  ٹرانسپورٹ ہڑتال، ان حالات میں برآمدات کیسے بڑھائی جاسکتی ہیں۔ وفاق اپنے فرائض ادا کرے، معیشت کا سارا بوجھ صنعتوں اور تاجر برادری پر ڈال کر سب اچھا ہے کا نعرہ لگایا جاتا ہے۔

سراج تیلی کا کہنا ہے کہ فیڈرل بورڈ آف ریوینیو کی افسر شاہی نے چیرمین ایف بی ار کو گھیر رکھا ہے، انہیں بیورو کریسی کے دباؤ سے نکلنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ مینوفیکچرر کو ودہولڈنگ ایجنٹ بنایا دیا گیا ہے، اگر سب کام مینوفیکچرر نے ہی کرنے ہیں تو ایف بی ار میں موجود 26 ہزار ملازمین کی کیا ضرورت ہے۔

وفاق ایونہائے صنعت و تجارت (ایف پی سی سی آئی) کے صدرمیاں انجم نثار نے کہا کہ موجودہ ملکی حالات میں نئی صنعتیں لگانا تو درکنار، موجودہ انڈسٹری کو چلانا ہی مشکل ہوگیا ہے ۔

ایف پی سی سی ائی کے صدر نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے تاجروں اور ایکسپورٹرز کو شدید مشکلات کا سامنا ہے جس کی وجہ سے ایکسپورٹ آرڈر متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔ انجم نثارنے کہا کہ انہوں نے پورٹ پر کینٹرز رکنے کے حوالے سے وفاقی وزیر پورٹ اینڈ شپنگ سے رابطہ کرنے کی کوشیش کی لیکن ان سے رابطہ نہ ہوسکا۔

انجم نثار نے کہا کہ موجودہ صورت حال میں انڈسٹری چلانا بہت مشکل ہوگیا ہے اور ائے بجلی اور گیس کی ائے دن قیمتوں میں اضافے نے بھی پیداورای لاگت میں اضافہ کیا ہے۔

وزیر اعظم سے ملاقات میں صنعتوں اور تجارت سے متعلق مسائل سے آگاہ کرینگے، میاں انجم نثار

تقریب میں کراچی چیمبر کے صدر آغا شہاب، بی ایم پی کے سینئر نائب چیرمین میاں زاہد حسین، بی ایم جی کے سینئر نائنٓب چیرمین زبیر موتی والا، زکریا عثمان، حاجی غنی عثمان اور دیگر بھی موجود تھے۔

تقریب میں شریک صحافی

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago