پاکستان

ٹرانسپورٹرز ہڑتال پر حکومت کی غیر سنجیدگی، ایکسپورٹرز کو 15 لاکھ ڈالر کا جھٹکا لگنے کا اندیشہ

گزشتہ پانچ روز سے جاری گڈز ٹرانسپورٹر ہڑتال نے ملک کی  تجارت اور خصوصا” برآمدات کو بری طرح متاثر کیا ہے، حکومت کی جانب سے عدم سنجیدگی اور ٹرانسپورٹرز کے مسائل حل کرنے میں تاخیر نہ صرف ایکسپورٹرز، ٹرانسپورٹرز بلکہ سرکاری خزانے کو بھی شدید دھچکہ پہنچائے گی۔ہڑتال کی وجہ سے ملکی برآمدات بڑھانے کے لئے پاکستان فروٹس اینڈ ویجیٹیبل امورٹرز اینڈ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن (پی ایف وی اے) کے برآمد کنندگان کی جانب سے کی جانے والی تمام تر کوششیں بھی بری طرح متاثر ہوئی ہیں۔

کینو، آلو اور پیاز کے تمام برآمدی کنٹینر تاحال پنجاب / سندھ سے کراچی بندرگاہ جانے والے راستوں پر کھڑے ہیں اوریہ برآمدی کنٹینرز جن کی مالیت 15 لاکھ امریکی ڈالر کی ہے ان میں موجود پھلوں اور سبزیوں کے خراب ہونے کے خطرات لاحق ہیں لیکن ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے خاتمے اور ایکسپورٹس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں۔

"ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے خاتمے اور ایکسپورٹس میں حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کیلئے حکومت کی جانب سے سنجیدہ کوششیں نہیں کی گئیں” – وحید احمد

پی ایف وی اے کے سرپرست اعلیٰ اور ایف پی سی سی آئی کے سابق نائب صدر وحیداحمدکا کہنا ہے کہ کنٹینرز میں موجود مال کو کسی خاص درجہ حرارت پر برقرار رکھنا ضروری ہے جس کے لئے بجلی کی فراہمی یا اسٹینڈ بائی جنریٹرز سے کام لیا جارہا ہے تاکہ کارگو کویقینی تباہی سے بچایا جاسکے تاہم، بجلی کی مسلسل فراہمی کو یقینی بنانا مشکل تر ہوتا جارہا ہے جس کے نتیجے میں معیار پر بری طرح اثر پڑتا ہے۔

وحیداحمد کاکہنا ہے کہ طویل ہڑتال نہ صرف تباہ کن کارگو کے معیار کو بری طرح متاثر کرے گی بلکہ اس سے ہر کنٹینر کی قیمت میں اضافہ ہونے کا خدشہ ہے اور غیر ملکی خریدار ہماری اشیاء کاانتظار نہیں کریں گے بلکہ کسی دوسرے ملک بالخصوص بھارت سے سبزیاں اور پھل خریدنے کیلئے نکل پڑیں گے جو ہماری برآمدات کیلئے شدید نقصان کا باعث بنے گا،

وحید احمد نے حکومت سے مطالبہ کیاہےکہ ٹرانسپورٹرز کے جائز مطالبات فوری منظور کئے جائیں تاکہ ملکی برآمدات متاثر نہ ہو اور کٹھن مراحل سے گزر کر حاصل کی جانے والی بین القوامی منڈی کو بھارت ہم سے نہ چھین سکے۔

انہوں نے کہا کہ ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال سے صرف برآمد کنندگان کا ہی نہیں بلکہ حکومت کو بھی ریونیو کی مد میں بھاری نقصان ہوگا،اس لئے اب وقت آگیا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے اس ہڑتال کو فوری طور پر ختم کرنے کے لئے انتہائی مخلصانہ کوششیں کی جائیں۔

یوسف حنیف

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، بلاک چین سرٹیفائڈ یوسف حنیف گزشتہ تین برس سے فری لانس آن لائن بزنس رپورٹنگ سے وابستہ ہیں۔ ٹریڈ انڈ انڈسٹری رپورٹنگ کے علاوہ یوسف حنیف وی لاگر بھی ہیں۔ اپنی مختصر ویڈیوز کے ذریعے شہری مسائل کو اجاگر کرتے ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago