-Advertisement-

کراچی چیمبر کے ببر شیر سراج قاسم تیلی نے حکومت کو جھنجوڑ دیا

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

 چیئرمین بزنس مین گروپ اور سابق صدر کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری سراج تیلی سچ گوئی کے حوالے سے نہ صرف حکومتی ایوانوں بلکہ تاجر برادری میں بھی شہرت رکھتے ہیں۔ کراچی چیمبر کے موجودہ اور سابق صدور کے علاوہ وفاق ایوان ہائے صنعت و تجارت نے تسلیم کیا ہے کہ سراج قاسم تیلی نے شہر کراچی خصوصا” تاجر برادری کے وسیع تر مفاد میں آواز بلند کی ہے۔ ہفتہ کے روز وزیر اعظم کے مشیر رزاق داؤد کی کراچی چیمبر آمد پر بی ایم جی چیرمین نے انہیں معاشی صورتحال کے علاوہ، اسٹیٹ بینک، ایف بی آر، وزارت خزانہ، برآمدات سمیت تمام تر شعبوں کی حقیقی تصویر دکھادی۔

سراج قاسم تیلی کا واضع اشارہ تھا کہ ہر دور میں عوام اور تاجر برادی ہی قربانی کے بکروں کی سی کیفیت سے گزرتے ہیں، ماضی میں روٹی کپڑا اور مکان بھر تبدیلی کے ذریعے اقتدار تک رسائی۔ گزشتہ ایک سال سے معاشی بدحالی نے عوام سمیت صنعت و تجارت کے ہر شعبے کو مفلوج کردیا ہے۔

“گورنر اسٹیٹ بینک کو مہنگائی کم کرنے کا ایک ہی طریقہ آتا ہے، حفیظ شیخ ایف بی آر کو قابو کریں” – سراج تیلی

سراج قاسم نے وزیر اعظم کے دعوے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم کہتے ہیں کہ 2020 ترقی کا سال ہوگا لیکن پالیسیاں ہم آہنگ نہیں ہیں ترقی کیسے ہوگی۔ وزرات خزانہ کی ایک سمت ہے اور اسٹیٹ بینک کی دوسری سمت ہے۔

بی ایم جی چیرمین نے کہا کہ گورنر اسٹیٹ بینک کو مہنگائی کم کرنے کا ایک ہی طریقہ آتا ہے، حفیظ شیخ ایف بی آر کو قابو کریں۔ انہوں نے کہا کہ بڑے پیمانے کی صنعتی نمو منفی 6 فیصد کم ہوگئی ہے۔

سراج قاسم تیلی نے کہا کہ رضا باقر بیٹھے رہے تو جی ڈی پی نمو اگلے تین سال 3 فیصد سے زائد نہیں ہوگی۔ انہوں نے برملا اظہار کیا کہ حکومتی پالیسیوں نے برآمدات کم کردیں ہیں۔ سراج تیلی نے ارباب اقتدار سے کہا ہے کہ فوج کے مسئلے پر سب بیٹھ گئے کاروباری طبقے کے مسئلے پر بھی بیٹھ جائیں۔

انہوں نے کہا کہ کسی نے آج تک اس پر توجہ نہیں دی کہ گیس کا مسئلہ پیپلز پارٹی، نون لیگ دور میں تھا آج بھی ہے، پنجاب سے حکومت بنتی ہے وہاں معاملات ٹھیک چلتے ہیں، لیکن معاشی حب کراچی کو نظر انداز کیا جاتا ہے۔

سراج قاسم تیلی نے کہا کہ اسحاق ڈار کہتے تھے کہ کراچی چیمبر سوال کرتا ہے، وہ مرتبہ آئے پھر چار سال تک نہیں سوالوں کے جواب دینے کے ڈر سے غائب ہوگئے۔ انہوں نے وزیر اعظم کے مشیر سے عہد لیا کہ معاشی مسائل حل کریں گے۔ سراج قاسم تیلی نے “ہیڈ لائن” کو بتایا کہ اگر ہم حکومت کی معاشی سمت کو درست کرنے کے لئے آواز بلند نہیں کریں گے تو ہماری آئیندہ نسلیں ہمیں معاف نہیں کریں گی۔

وزیر اعظم معیشت ٹھیک کرنا چاہتے ہیں لیکن نادان دوستوں نے انہیں گھیر رکھا ہے، سراج تیلی

اہم خبریں

-Advertisement-
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -