پاکستان

ایم کیو ایم نے سندھ کی گورنر شپ کا مطالبہ کردیا، وفاق کا ایک اور وزارت دینے پر غور

گزشتہ اڑتالیس گھنٹوں کے دوران ملک خصوصا” کراچی کی سیاست میں ڈرامائی تبدیلیاں رونماء ہوئی ہیں۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران اسماعیل سے نالاں ایم کیو ایم پاکستان نے حالیہ سیاسی بحران کا بھرپور فائدہ اٹھاتے ہوئے وزیر اعظم عمران خان سے سندھ کی گورنر شپ کا مطالبہ کردیا ہے۔

واضع رہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم سے وزارت کا قلمدان لے کر انہیں گورنر سندھ بنانے پر غور کیا ہے جبکہ موجودہ گورنر عمران اسماعیل کو نئی ذمہ داری دینے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق ایم کیو ایم پاکستان نے وزارت ٹیکنالوجی میں عدم دلچسپی اور وفاق کی جانب سے میری ٹائم وزارت دیئے جانے سے انکار پر نیا پینترا بدلا ہے۔ ادھر ایم کیو ایم پاکستان کے سابق رہنماء اور پیپلز پارٹی سے دوبارہ منسلک ہونے والے نبیل گبول نے دعوہ کیا ہے کہ ایم کیو ایم نے ذاتی مفاد کے لئے ٹیکنالوجی کی وزارت سے مستٰفی ہونے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی ایم کیو ایم کا یہی حربہ رہا ہے، تاہم موجودہ وقت ایم کیو ایم کی اندرونی دھڑے بندی سے  گورنر شپ کا نیا مطالبہ کمزور نظر آتا ہے۔

"ایم کیو ایم نے ذاتی مفاد کے لئے ٹیکنالوجی کی وزارت سے مستٰفی ہونے کا اعلان کیا ہے” – نبیل گبول کا دعوہ

ذمہ دار ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم کیو ایم پاکستان عمران اسماعیل سے مطمئن نہیں، بہر طور اگلے 24 گھنٹوں میں وفاق دو آپشنز میں سے کسی ایک پر فیصلہ کرسکسی ہے کہ موجودہ سایسی بحران سے نمٹنے کے لئے ایم کیو ایم پاکستان کو گورنر سندھ کی گورنر شپ دی جائے یا پھر وفاق میں ایک اور وزارت ان کے حوالے کردی جائے۔ تاکہ پیپلز پارٹی کو آڑھے ہاتھوں لینے والے وزیر اعظم کے قابل بھروسہ شخص کو تعینات کیا جاسکے۔

واضح رہے کہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں نے گورنر سندھ عمران اسماعیل کی جانب سے پیر کو کراچی بحالی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے معذرت کر لی ہے۔

گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے حوالے سے تاجر برادری عمران اسماعیل کی کارکردگی پر ناخوش

تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے درمیان حکومت کے قیام سے قبل 9 نکاتی معاہدہ طے پایا تھا، جس کے تحت مردم شماری کے حوالے سے قومی اسمبلی سے منظور کردہ قرارداد، انتخابی حلقوں کو کھولنے، میرٹ کی بنیاد پر آسامیوں کو پر کرنے دینے سمیت متعدد نکات پر عمل درآمد کرنا طے پایا تھا، لیکن تاحال وفاقی حکومت کی جانب سے کسی پر بھی عمل نہیں کیا گیا۔

واضع رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال کے حوالے سے عمران اسماعیل کی کارکردگی پر ناخوش تاجر برادری نے وزیر اعظم کو اس سنگین مسئلے کے حل کے لئے مداخلت کا واضع پیغام دیا ہے، ادھر حلیف جماعتوں نے بھی عمران اسماعیل کی تبدیلی کا مبہم اشارہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ تجربہ کار شخص کی تعنیناتی کی جائے۔

وفاق کی کراچی اور ملکی مسائل سے زیادہ اتحادی جماعتوں کو منانے کی فکر

موجودہ سیاسی بحران کو پیپلز پارٹی قیادت بھی بھرپور انداز میں کیش کرانا چاہتی ہے اور پارٹی ذرائع نے اطلاع دے ہے کہ سینئر رہنماؤں کی تائید کے ساتھ بلاول ایم کیو ایم رہنماؤں کو موجودہ حکومت کی حمایت نہ کرنے اور وفاق میں ان کا ساتھ دینے کی کوشش کریں گے۔

دوسری جانب لندن سے آمدہ اطلاعات کے مطابق شہباز شریف موجودہ سیاسی بحران کے سمندر میں غوطہ لگانے کی تیاری کرچکے ہیں جس کے لئے مسلم لیگ کی جانب سے بیک ڈور چینلز کو متحرک کردیا گیا ہے۔ لیگی ذرائع کا کہنا ہے کہ شہباز شریف پاکستان میں اپنے معاملات درست کرنے اور چھے ماہ بعد وطن واپسی کے لئے بھی راہ ہموار کررہے ہیں۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago