پاکستان

آئی ٹی کی 17 درآمدی اشیاء پر انڈر انوائسنگ کا انکشاف

فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک سے درآمد شدہ 17 آئی ٹی اشیاء پر انڈر انوائسنگ کا سراغ لگایا ہے، ایف بی آر حکام نے جمعرات کے روزسینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت و ٹیکسٹائل کے اجلاس میں شریک ارکان کو آگاہ کیا۔

حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایک کروڑ ڈالر کی آئی ٹی اشیاء کی مبینہ انڈر انوائسنگ میں ملوث امپورٹرز کے خلاف عدالتی چارہ جوئی کے جائے گی۔

سینیٹر مرزا محمد آفریدی کی سربرآہی میں سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کے اجلاس میں  ایف نی آر حکام نے تٖفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ انڈر انوائسنگ کے شواہد ملنے پر مزکورہ آئی ٹی امپورٹرز کے بینکنگ چینلز کی تحقیقات کی جارہی ہیں اور یہ بھی پتہ لگانے کی کوشش کی جارہی ہے کہ بیرون ممالک بھیجی گئی رقوم آیا منی لانڈرنگ کے ایکٹ کے زمرے میں آتی ہیں۔

ممبر کسٹم آپریشنز ایف بی آر جواد اویس آغا نے اجلاس کو بتایا کہ انڈر انوائسنگ میں ملوث 17 امپورٹرز کے خلاف تحقیقات کے لئے ان اشیاء کے مینوفیکچرز سے رابطہ کیا گیا ہے اور اس سلسلے میں سنگاپور ہائی کمیشن کو بھی خط ارسال کیا گیا ہے۔

سنگاپور ہائی کمیشن کو بھیجے گئے خط میں پاکستانی امپورٹرز کی جانب سے اشیاء کی درآمد کے طریقہ کار کی تفصیلات بھی طلب کی گئی ہیں۔

یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ بین القوامی رائج قوائد کے مطابق ملٹی نیشنل کمپنیاں نقد ادائیگی پر ٹرانزیکشنز نہیں کرتیں۔ اجلاس میں سینیٹر شبلی فراز نے انڈرانوائشنگ جیسے حساس معاملے میں ناقص کارکردگی اورغیر سنجیدگی کا مظاہرہ کرنے پر متعلقہ حکام کی سرزنش کی۔

ایف بی آر حکام نے قائمہ کمیٹی اراکین کو بتایا کہ مزکورہ کمپنیوں کی جانب سے آئی ٹی اشیاء کی ویلویشن ایک کروڑ ڈالر کی بجائے 48 لاکھ ڈالر ظاہر کی گئی جس سے قومی خزانے کو نقصان پہنچا۔

ریگیولیٹری قوانین کی خلاف ورزی، 5 بڑے بینکوں پر 21 کروڑ 91 لاکھ روپے کے جرمانے

اجلاس نے وی بوک کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور سب کمیٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کیا۔ کمیٹی نے وی بوک اور دیگر کے بارے میں بھی تفصیلی رپورٹ طلب کی۔

محمد حاشر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، ملکی سیاسی منظر نامے اور ان سے جڑی خبروں کی رپورٹنگ کے علاوہ معیشت پر رپورٹنگ کے تجربے کے ساتھ ایم حاشر ملکی اور بین القوامی اسپورٹس رپورٹنگ پر بھی مہارت رکھتے ہیں۔ ورلڈ آبزرور پر ایم حاشر کی کئی تحریریں سائع ہوئی ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago