فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کے اجلاس کے آغاز پر پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروباری ہفتے کے دوسرے روز کے بھی مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کے ایس ای 100 انڈیکس پر 328 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ کاروبار 42400 کی سطح پر ہورہا ہے۔
آج بارہ بجے تک کاروبار کے دوران 7 کروڑ 77 لاکھ حصص کی خرید و فروخت ہوئی جبکہ سرمایہ کاری حجم 3 ارب بارہ کروڑ روپے رہا ہے۔
کاروبار کے دوران بینک آف پنجاب، کے الیکٹرک، ٹی آر جی، فوجی فرٹیلائزر، فوجی سیمنٹ، سوئی نادرن گیس کمپنی، اینگرو فرٹیلائزر اور پاکستان انٹرنیشنل بلک ٹرمینل کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ ، پی ایس او، بائیکو، فوجی، حبکو، فوجی فرٹیلائزر بن قاسم کے حصص کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔
تجزیہ کاروں نے چھوٹے انویسٹرز کو محتاط رہنے کامشورہ دیا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں کاروبارکے دوران 270 پوائنٹس کی کمی