-Advertisement-

اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان ہنڈرڈ انڈیکس میں 177 پوائنٹس کی کمی

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

کاروباری ہفتے کے تیسرے روز پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں مندی کا رجحان دیکھا جارہا ہے۔ کاروبار کے دوران کے ایس ای ہنڈرڈ انڈیکس میں 177 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 42122کی سطح پر ہورہا ہے۔ تاہم تجزیہ کار کاروباری دباؤ کا عندیہ دے رہے ہیں

آج بدھ کے روز ٹریڈنگ پلیٹ فارم پر 10 کروڑ  48 لاکھ  حصص کے سودے ہوئے ہیں جبکہ کاروباری حجم  4 ارب 32 کروڑ روپے دیکھا جارہا ہے۔

جبکہ ورلڈ ٹیلیکام، فوفی فرٹیلائزر بن قاسم، سوئی سدرن گیس، او جی ڈی سی، حیسکول، ڈی جی خان سیمنٹ کے حصص کی قیمتوں میں کمی  اور  چراٹ سیمنٹ، پی آئی اے، ٹی آر جی، او جی ڈی سی اور سوئی سدرن گیس کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کرونا وائرس سے ہلاکتوں کی تعداد 132 ہوچکی ہے جبکہ 1یک ہزار سے زائد افراد کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔ چین، امریکہ، آسٹریلیا اور دیگر ممالک کے ذرائع ابلاگ کے مجموعی اعداد و شمار کے مطابق اب تک 6 ہزار افراد اس مرض کی لپیٹ میں آچکے ہیں۔

وبائی وائرس کرونا کے باعث عالمی منڈی میں آج ایک اونس سونے کہ قمیت میں 3 ڈالر 58 سینٹ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے ساتھ ایک اونس سونا 67۔1565 ڈالر پر ٹریڈ کررہا ہے۔ دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان ہے۔ 20 سینٹ اضافے کے ساتھ فی بیرل خام تیل 54 ڈالر 18 سینٹ پر ٹریڈ کررہا ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی

اہم خبریں

-Advertisement-
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔
زورین زبیر
زورین زبیر
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -