پاکستان نے اقوام متحدہ انسانی حقوق کونسل کے انتخابات میں ریکارڈ ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان 191 میں سے 169 ووٹس لینے میں کامیاب ہوا۔
پاکستان نے ایشیا پیسیفک ریجنل میں سب سے زیادہ ووٹ حاصل کئے۔ پاکستان کو اتنی کثیر تعداد میں ووٹوں کا ملنا عالمی سطح پر پاکستان کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار ہے،
وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ اقوام متحدہ سمیت تمام عالمی فورمز پر بنیادی انسانی حقوق کے تحفظ اور انسانی حقوق کی پاسداری کیلئے آواز بلند کی ہے۔ انسانی حقوق کونسل اقوام متحدہ کا ایک انتہائی اہم فورم ہے۔
مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل نے ہماری درخواست پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کا نہ صرف نوٹس لیا بلکہ ان مظالم کو رپورٹس کی شکل میں مرتب کیا اور بھارت کے غیر قانونی اقدام کا پردہ چاک کیا۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کونسل کے پلیٹ فارم پر مقبوضہ کشمیر کے مظلوم باسیوں سمیت دنیا بھر کے مظلوموں کے حق میں آواز اٹھاتا رہے گا۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…