پاکستان

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے 2021 کا شیڈول جاری کردیا گیا

کراچی پریس کلب کے سالانہ انتخابات برائے سال2021 کے لیے چیئرمین الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان نے انتخابات کے شیڈول کااعلان کردیاہے۔

الیکشن کمیٹی کی جانب سے جاری کردہ شیڈول کے مطابق کراچی پریس کلب کے الیکشن میں صدر،نائب صدر، خزانچی، سیکرٹری، جوائنٹ سیکرٹری،اور گورننگ باڈی کی7 نشستوں کے لیے کاغذات نامزدگی12دسمبر بروزہفتہ،شام 4 تا7 بجے کراچی پریس کلب میں جمع کرائے جائیں گے۔

14دسمبربروز پیرشام 4تا5بجے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی کا جائزہ لیا جائے گا،کاغذا ت کی جانچ پڑتال 15دسمبر بروز منگل شام5 بجے تک ہوگی۔

امیدواروں کی ابتدائی فہرست17دسمبربروز جمعرات شام5 تک جاری کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی پر اعتراضات کی سماعت 18دسمبربروز جمعہ شام 4 تا5 بجے تک ہوگی۔

امیدواروں کی حتمی فہرست19 دسمبربروز ہفتے کو شام5بجے جاری کی جائے گی۔
امیدوارانتخابات سے دستبر داری کے لئے کاغذات نامزدگی 22 دسمبر بروز منگل شام4 تا 7 بجے کے دوران واپس لے سکیں گے اورانتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی حتمی فہرست 23دسمبر بروز بدھ کو شام7 بجے جاری کی جائے گی۔

انتخابات کے لیے پولنگ 26دسمبر2020 بروزہفتہ صبح9 تا شام 5 بجے بغیر کسی وقفے کے کراچی پریس کلب میں ہو گی۔ کراچی پریس کلب کی الیکشن کمیٹی ڈاکٹر توصیف احمد خان کی سربراہی میں تشکیل دی گئی ہے۔

News Desk

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago