پاکستان

وزیر اعظم نے کابینہ اجلاس طلب کرلیا، 13 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا

وزیراعظم عمران خان نے کابینہ کا اجلاس طلب کرلیا، جس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وزیراعظم نے وفاقی کابینہ کااجلاس20اپریل کو طلب کیا ، جس میں تیرہ نکاتی ایجنڈے پر غور کے بعد منظور دیے جانے کا امکان ہے۔

کابینہ کرتار پور راہداری منصوبےکو پیپرا رولزسے استثنیٰ دینےکی منظوری دے گی جبکہ اشیائےخور د ونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کیلئے ڈیٹابیس کی منظوری بھی شامل ہوگی۔

وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اقوام متحدہ کی فوجی گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانےکی اجازت پر غور کیا جائے گا جبکہ معاون خصوصی توانائی تابش گوہر گردشی قرضے خاتمے کا پلان بھی کابینہ اجلاس میں پیش کریں گے۔

ڈاکٹرعشرت حسین پی آئی اےکی ری اسٹرکچرنگ پر کابینہ کوبریفنگ دیں گے، فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری بھی ایجنڈے میں شامل ہے۔

اجلاس میں اسٹریٹیجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اختیارات منتقلی کی سمری پر غور کیا جائے گا، کابینہ جوائنٹ انوسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری بھی دے گی۔

کابینہ نیشنل انشورنس کمپنی کےچیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی جبکہ نوشہرہ میں ریلوےکی زمین پرکثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیرکا معاملہ بھی زیر بحث آئے گا۔ کابینہ کمیٹی کے اجلاس میں ادارہ جاتی اصلاحات، اسٹیٹ اون انٹر پرائزز اجلاسوں کےفیصلوں کی توثیق متوقع ہے۔

وفاقی کابینہ اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 7 اپریل کے اجلاس کے فیصلوں کی توثیق بھی کرے گی۔

مہدی بلگرامی

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، معروف ادارے سے وابستہ سینئر میڈیا کوآرڈینیٹر مہدی بلگرامی فری لانس بزنس رپورٹنگ کے ذریعے ٹریڈ انڈ انڈسٹری کو درپیش مسائل کو اجاگر کرنے میں کمال مہارت رکھتے ہیں۔ بزنس رپورٹنگ کے علاوہ فیشن اور انٹرٹینمنٹ انڈسٹری پر بھی منفرد انداز کی رپورٹنگ کرتے ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago