صارفین کو سہولت پہنچانے اور عالمی بینک کے ایزآف ڈوئنگ بزنس انڈیکس کے تحت نئے کنکشنز کے حصول کا طریقہ کار سادہ بنانے کے ویژن کے ساتھ کے الیکٹرک اور حکومت سندھ کے محکمہ توانائی نے نئے کنکشن کے لیے وائرنگ ٹیسٹ سرٹیفکیٹ کے اجراء کو خودکارکرنے کیلئے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔
کے الیکٹرک نے ایک جامع آن لائن پورٹل کا آغاز کیا ہے جو پاور یوٹیلیٹی کو صارفین اور الیکٹرک انسپکٹوریٹ کراچی سے جوڑتا ہے تاکہ نئے کنکشن کے عمل میں زیادہ شفافیت اور بہتر کارکردگی لائی جا سکے۔کنکشن کے لیے درخواست دینے والے صارفین کو اپنے نئے کنکشنوں کی ادائیگی کا ثبوت اس پورٹل کے ذریعے کے الیکٹرک کو پیش کرنا ہوگا،جو کہ فوراً الیکٹرک انسپیکٹوریٹ کراچی کو وائرنگ ٹیسٹ سرٹیفکیٹ تیار کرنے کیلئے آگاہ کرے گا۔ الیکٹرک انسپکٹوریٹ کراچی معائنہ اور جانچ کے 3دن کے متفقہ وقت میں بغیر کسٹمر کی مداخلت کے وائرنگ ٹیسٹ سرٹیفکیٹ تیارکرکے جاری کرے گا۔ یہ وائرنگ سرٹیفکیٹ نئے کنکشن کو بجلی مہیا کرنے کیلئے کے الیکٹرک کا ایک اہم پیشگی تقاضا ہے۔
یہ ویب پورٹل ایز آف ڈوئنگ بزنس ریفارم ایجنڈے کا ایک سنگ میل ہے جو نئے کنکشن کے حصول کے لیے درکار وقت میں مزید کمی کرے گا۔ ڈوئنگ بزنس رپورٹ 2020میں پاکستان کی رینکنگ 136 سے بہتر ہو کر 108ہوگئی ہے اور ”بجلی کا حصول“ کے سیکشن میں ملکی کارکردگی 44 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 123 ہوگئی ہے۔کے الیکٹرک اپنی خدمات کو بہتر بنانے، قابل بھروسہ بجلی کی فراہمی کے ذریعے صارفین کو سہولت پہنچانے اور نئے کنکشن کے پروسیس کو تیز کے لیے سرگرم عمل ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…