سمندری طوفان ‘تاؤتے’ کے آئندہ 18 سے 24 گھنٹوں میں مزید شدت اختیار کر کے ‘انتہائی شدید سائیکلون طوفان’ بننے اور شمال مغربی سمت میں آگے بڑھنے کا امکان ہے۔
مذکورہ طوفان 18 مئی کی دوپہر یا شام تک بھارتی شہر گجرات سے ٹکرایا جائے گا۔
محکمہ موسمیات نے ایک بیان میں کہا کہ اس طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں کو کوئی سنگین خطرہ نہیں ہے۔
محکمہ موسمیات کے سردار سرفراز نے بتایا کہ یہ اس سال کا پہلا سائیکلون طوفان ہے، یہ اپنی پوزیشن مسلسل تبدیل کررہا ہے اور اب اتنا خطرناک نہیں لگ رہا جتنا ہفتے کی صبح تک تھا۔
انہوں نے مزید کہا کہ ممکنہ طور پر ہمیں طوفان کے معمولی اثرات کا سامنا ہوگا جس میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گردآلود ہوائیں شامل ہیں۔
کراچی کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ اس سسٹم کے زیر اثر شہر میں موسم شدید گرم ہونے کا امکان ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اسے ہیٹ ویو نہیں کہنا چاہیے بلکہ آئندہ 2 روز میں اس سسٹم کی وجہ سے سمندری ہوائیں رک جائیں گی جس کی وجہ سے پارہ 41 سے 43 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔
انہوں نے بتایا کہ گزشتہ برس کوئی سائیکلونی طوفان نہیں آیا جبکہ سال 2019 میں 7 طوفان آئے تھے۔
بحیرہ عرب میں سائیکلونز کی تاریخ بتاتے ہوئے سردار سرفراز نے کہا کہ آخری مرتبہ سال 2010 میں بلوچستان کی ساحلی پٹی فیٹ نامی طوفان کے باعث ہونے والی شدید بارشوں سے متاثر ہوئی تھی۔
انہوں نے بتایا کہ حالیہ برسوں میں جو سائیکلون اکستان کے لیے تباہ کن رہا وہ مئی 1999 میں آنے والا تیسرے درجے کا سائیکلون ‘2 اے’ تھا جو سندھ کے شہروں ٹھٹہ اور بدین میں داخل ہوگیا تھا۔
سردار سرفراز کا کہنا تھا کہ اس طوفان کے باعث شدید تباہی اور جانوں کا ضیاع ہوا تھا جس کے بعد بحیرہ عرب میں بننے والے کسی طوفان نے ہمارے ساحلوں کو براہِ راست متاثر نہیں کیا۔
انہوں نے مزید بتایا کہ سال 2007 میں گوادر، پسنی اور اورماڑا کے ساحلی علاقوں سے سائیکلون یمین ٹکرایا تھا۔
محکمہ موسمیات کے الرٹ میں سائیکلون تاؤتے کےز یر اثر ٹھٹہ، سجاول، بدین، تھرپارکر، میرپور خاص، عمر کوٹ اور سانگھڑ میں 17 سے 20 مئی کے دوران گرد آلود ہواؤں، ہلکی سے درمیانی درجے کی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔
اسی طرح 18 سے 20 مئی کے درمیان کراچی، حیدرآباد، جامشورو، شہید بےنظیرآباد (نواب شاہ) میں گرد آلود ہواؤں/ گرج چمک کے ساتھ کہیں ہلکی اور کہیں تیز بارش کا امکان ہے۔
صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…
اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…
اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…
وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…
کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…