پاکستان

ایمریٹس نے عریبین ٹریول مارکیٹ میں پہلی بار پریمیئم اکانومی سیٹس متعارف کرادیں

ایمریٹس نے عریبین ٹریول مارکیٹ 2021 کے لئے پہلی بار پریمیئم اکانومی نشستیں متعارف کرانے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں متحدہ عرب امارات میں 16 مئی تا 19 مئی تک جاری علاقائی سطح کی صف اول کی ٹریول و ٹورزم نمائش میں ایمریٹس کی دیگر مصنوعات کے ساتھ انہیں بھی پیش کیا جارہا ہے۔ عالمی وبا کے بعد ذاتی خصوصیت کے اعتبار سے یہ ٹریول انڈسٹری میں اپنی نوعیت کا پہلا اقدام ہے۔

اس نمائش میں ایمریٹس اسٹینڈ 60 سے زائد ممالک کے ٹریول انڈسٹری سے منسلک افراد کو ایئرلائن کی سگنیچر پروڈکٹ کے استعمال کا موقع فراہم کرے گا اور ابھی حال ہی میں وہ اپنے بے مثال A380جہاز کی ہر کیبن کلاس کی خدمات میں وسعت لایا ہے۔ یہ ایئرلائن کی جانب سے دوران سفر مسافروں کے لئے خدمات کا معیار بڑھانے کی ایک یاد دہانی ہے۔

اس موقع پر ایمریٹس کی پریمیئم اکانومی سیٹ کو صارفین کے استعمال کے لئے پیش کیا جارہا ہے۔ یہ سیٹ 40 انچ تک کشادہ ہے جبکہ 19.5 انچ کی وسیع چوڑائی ہے۔ اس نشست میں آرام دہ لچک دار پوزیشن ہے اور جگہ کی کافی گنجائش کے ساتھ موڑنے کی صلاحیت ہے۔

یہ نشستیں کریم رنگ کے اینٹی اسٹین لیدر سے ڈھنکی ہوئی ہیں اور تفصیلی سلائی ہے اور بزنس کلاس کی طرح لکڑی کا پینل ہے۔ ان سب ڈیزائن میں انتہائی آرام کی فراہمی اور چھ مختلف طریقوں سے سر، ٹانگ اور پاؤں کو پرسکون انداز سے رکھنے کی سہولت ہے۔ اس نشست کے ساتھ ہی چارجنگ کے پوائنٹس، بڑی سی ڈائننگ ٹیبل اور سائیڈ کاک ٹیل ٹیبل کے ساتھ ساتھ اسٹوریج ایریا بھی ہے۔

اس نمائش میں ایمریٹس کی جانب سے فرسٹ کلاس کیبن اور بزنس کلاس میں استعمال ہونے والے بوئنگ 777-300 ای آر، بوئنگ 777کی مصنوعات سمیت A380جہاز کا آن بورڈ لاؤنج پیش کیا جارہا ہے جس میں فرسٹ کلاس شاور اسپا اور اکانومی کلاس کی نئی نشستیں اور انکی دلچسپ مصنوعات شامل ہیں۔

ایمریٹس کے اسٹینڈ پر آنے والے افراد اسکی مصنوعات موقع پر استعمال بھی کرسکیں گے جنہیں ہر بار استعمال کے بعد انہیں صاف اور سینی ٹائز کیا جارہا ہے۔ موجودہ صورتحال کے پیش نظر ایمریٹس اسٹینڈ پر ایک وقت کے دوران محدود تعداد میں افراد کی گنجائش ہوگی تاکہ سماجی فاصلے کو یقینی رکھا جاسکے۔

نمائش میں آنے والے افراد اسٹینڈ پر ٹچ اسکرین کے ذریعے 60 سیکنڈ کے انٹرایکٹو چیلنج سے بھی محظوظ ہوسکتے ہیں۔ ایمریٹس کا اسٹینڈ ہال نمبر 3 میں واقع ہے۔

اذعان زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اذعان زبیر ٹیکنالوجی کے طالبعلم اور جدید دور کی نت نئی ایجادات پر گہری نظر رکھتے ہیں۔ کمپویٹر سائنسز میں فرافیشنل تعلیم کے ساتھ اسمارٹ پونز، آرٹیفیشل انٹیلیجنس پر اذعان کی کئی تحریریں بین القوامی پورٹلز پر شائع ہوئی ہیں۔ مائیکروسافٹ سرٹیفائڈ اذعان زبیر امازون سے بھی منسلک ہیں

Recent Posts

ایران کا امریکا سے مذاکرات کے لیے شرائط میں نرمی کا عندیہ

واشنگٹن سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایران نے امریکہ کے ساتھ ممکنہ امن مذاکرات کے…

1 منٹ ago

مزارِ اقبال پر معرکہ حق کی پہلی سالگرہ، مسلح افواج کو شاندار خراجِ تحسین پیش

لاہور میں مزارِ اقبال پر معرکہ حق کی پہلی سالانہ فتح کے حوالے سے ایک…

6 منٹس ago

ایران جنگ کے اثرات: اسپرٹ ایئرلائنز دیوالیہ ہو کر بند، فضائی صنعت کو پہلا بڑا دھچکا

اسپرٹ ایئر لائنز نے ہفتے کے روز باضابطہ طور پر اپنے آپریشنز معطل کر دیے…

11 منٹس ago

صدر ٹرمپ کا کیوبا کی حکومت اور اس کے ذیلی اداروں پر نئی پابندیوں کا اعلان

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کیوبا کی حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے نئی پابندیوں…

1 گھنٹہ ago

اسلام آباد ہائی کورٹ: تین ججوں کے تبادلوں کے بعد سینیارٹی لسٹ میں تبدیلی

اسلام آباد ہائی کورٹ میں تین ججوں کے تبادلوں کے بعد عدالتی درجہ بندی میں…

1 گھنٹہ ago

امریکا کا مشرقِ وسطیٰ کے اتحادیوں کو 8.6 ارب ڈالر کے ہتھیاروں کی ہنگامی فروخت کا فیصلہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی انتظامیہ نے کانگریس کے جائزے کو نظر انداز کرتے ہوئے…

1 گھنٹہ ago