پاکستان

ایس ای سی پی نے میوچل فنڈز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی گائیڈ لائنز جاری کر دیں

سکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان نے نان بینکنگ فنانشل سیکٹر میں دیجٹلائزیشن کے فروغ اور میوچل فنڈز میں سرمایہ کاروں کی شمولیت کو آسان اور سہل بنانے کے پیش نظر میوچل فنڈز ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی تشکیل کے لئے ریگولیٹری گائیڈ لائنز جاری کر دی ہیں۔ یہ گائیڈ لائنز ایس ای سی پی کی ویب سائٹ پر دستیاب ہیں۔

میوچل فنڈ زکی ڈسٹری بیوشن کے لئے ڈیجیٹل پلیٹ فارم سرمایہ کاروں، فنانشل ایڈوائزرز اور ویلتھ مینجرز کو مختلف مالیاتی پراڈکٹ کی رٹیل میں شفاف اور سہل خریداری اور سرمایہ کاری کے لئے وسیع رینج فراہم کرتا ہے ۔ اس ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر سرمایہ کار اپنی رسک پروفائل اور سرمایہ کاری کے مقاصد کے مطابق اپنی سرمایہ کاری ترتیب دے سکتے ہیں۔

ایس ای سی پی کی جانب سے ملک کے پہلےمیوچل فنڈز کے ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارم کو لائسنس جاری کیا جا چکا ہے جو کہ جلد ہی اپنی آن لائن سروسز کی فراہمی شروع کر دے گا۔ اس کے علاوہ ایس ای سی پی کے ریگولیٹری سینڈ بکس کے پہلے مرحلے میں منتخب کی گئی دو کمپنیاں کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی ٹیسٹنگ کی حتمی مرحلے میں ہیں۔ مختلف مالیاتی پراڈکٹ کے لئے ایسے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کی دستیابی سے ملک میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دیا جا سکتا ہے جبکہ عوام کو سرمایہ کاری کے محفوظ اور سہل مواقع دستیاب ہوں گے۔

ایس ای سی پی کی جانب سے میوچل فنڈز کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم کی گائیڈ لائنز میں ، پلیٹ فارم کے ڈیزائن ، بنیادی اصول، معلومات کی دستیابی ، سرمایہ کاری سے منسلک رسک کی تفصیلات اور رسک مینجمنٹ کے لئے رہنمائی ، پلیٹ فارم کی بہترین مینجمنٹ کے اصول ، صارفین کی پروفائلنگ، کمپنی اور صارف کے کنڈکٹ، سسٹم کی سکیورٹی ، مالیاتی یونٹ کے اجراء، یونٹ کی ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن اور فنڈز کی آن لائن ریڈیمشن اور شکایات کے ازالہ کے قوائد و ضوابط دئے گئے ہیں۔ ڈیجیٹل ڈسٹری بیوشن پلیٹ فارمز، میوچل فنڈز کے لئے ون سٹاپ شاپ کی سہولت فراہم کریں گے جہاں سرمایہ کار شفاف طریق سے فوری آن لائن انوسٹمنٹ کر سکیں گے اور اپنے آن لائن اکاوئنٹ کے ذریعے اپنی سرمایہ کاری کو خود مینج بھی کر سکیں گے۔

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ…

6 months ago

موبائل ورلڈ کانگریس: پی ٹی سی ایل گروپ نے پاکستان میں’ اینڈرائڈ شوق ٹی وی باکس‘ متعارف کرانے کا اعلان کردیا

پاکستان کے سب سے بڑے ٹیلی کمیونی کیشن اور آئی سی ٹی خدمات فراہم کرنے…

7 months ago

فلائی جناح نے اسلام آباد اور شارجہ کے درمیان اپنی پہلی بین الاقوامی پرواز کا آغاز کردیا

 پاکستان کی سب سے سستی فضائی کمپنی نے ملک کے دارالحکومت اسلام آباد سے متحدہ…

7 months ago

سٹیٹ بینک کا نئے کرنسی نوٹس کا اعلان: جعلی نوٹوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

اسٹیٹ بینک کے گورنر نے صحافیوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران اہم خبر…

8 months ago

امارات میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ 11 مارچ کو ممکن

اماراتی علاقے میں رمضان المبارک کا پہلا روزہ اس سال 11 مارچ کو ہو سکتا…

8 months ago

انتخابات سے قبل پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کا امکان

پاکستان میں انتخابات سے قبل پٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں اضافے کا امکان۔ رپورٹ کے…

8 months ago