پاکستان کے پاس ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے پیٹرولیم کے کافی ذخائر موجود ہیں، وزیراعظم

اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت توانائی کے تحفظ اور کفایت شعاری کے اقدامات کا جائزہ لینے کے لیے ایک اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں علاقائی کشیدگی کے پیش نظر پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی لائن کو محفوظ بنانے پر تفصیلی غور کیا گیا۔

اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے ذخائر تسلی بخش ہیں اور ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے اضافی انتظامات بھی کیے جا رہے ہیں۔ وزیراعظم کی بروقت ہدایات کے باعث ایندھن کے ذخائر کا انتظام موثر انداز میں چلایا جا رہا ہے۔

خطے اور خاص طور پر مشرق وسطیٰ کی موجودہ غیر یقینی صورتحال کے پیش نظر ایندھن کی سپلائی میں خلل کے خدشات موجود ہیں۔ اس ضمن میں حکومت نے آئندہ چند روز میں مزید بچتی اقدامات نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزیراعظم نے تمام صوبوں کو ہدایت کی ہے کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے جامع لائحہ عمل تیار رکھا جائے۔

موجودہ کفایت شعاری پالیسیوں کے ثمرات کا جائزہ لیتے ہوئے حکام نے بتایا کہ ان اقدامات سے عوام کو ریلیف ملا ہے۔ ان ہدایات پر عمل درآمد کی نگرانی انٹیلی جنس بیورو سمیت متعلقہ ادارے کر رہے ہیں۔ وزیراعظم نے سرکاری افسران اور عوام پر زور دیا کہ وہ اجتماعی ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور ایندھن کی بچت کے لیے کار پولنگ اور غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔

وزیراعظم نے تمام متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ حالات معمول پر آنے تک ہنگامی اقدامات کے لیے مکمل تیار رہیں۔ حکومت نے واضح کیا ہے کہ ایندھن کی سپلائی کی کڑی نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ کسی بھی بے قاعدگی کی صورت میں فوری کارروائی کی جا سکے۔

اجلاس میں آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر، نیشنل سکیورٹی ایڈوائزر لیفٹیننٹ جنرل محمد عاصم ملک، وفاقی وزیر برائے اقتصادی امور احسن خان چیمہ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب، وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ، وزیر موسمیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق ملک، وزیر آئی ٹی شیزا فاطمہ، وزیر مملکت برائے خزانہ و ریلوے بلال اظہر کیانی اور متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

ویب ڈیسک

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

4 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

4 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

4 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

4 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

4 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

4 ہفتے ago