پاکستان

زراعت شعبہ کی ترقی کیلئے مختص رقم 12 ارب روپے سے بڑھا کر 50 ارب کی جائے، وحید احمد

حکومت نے بجٹ میں زرعی شعبہ کو جدید بنانے کے لیے فارمرز کو ان پٹ یعنی ادویات، کھاد، زرعی مشینری آلات کے لیے سپورٹ فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے، حکومت نے تسلیم کیا کہ مہنگائی پر قابو پانے اور فوڈ سیکیورٹی یقینی بنانے کے لیے زرعی شعبہ کو جدید خطوط طر استوار کرتے ہوئے پیداوار بڑھانا ہوگی کیونکہ پاکستان زرعی ملک ہونے کے باوجود بڑے پیمانے پر خوراک درآمد کررہا ہے اور پاکستان کو خوراک کے شعبہ میں خسارے کا سامنا ہے یعنی ہم اپنی ضرورت کا غلبہ پیدا کرنے میں ناکام ہیں

حکومت نے نیشنل ایگری کلچر ایمرجنسی پروگرام کا بھی اعلان کیا جو خوش آئند امر ہے۔

پاکستان فروٹ اینڈ ویجیٹیبل امپورٹرز اینڈ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے سرپرست اعلی وحید احمد نے کہا ہے کہ حکومت نے زراعت کی ترقی کے لیے 12 ارب روپے کی رقم مختص کی ہے جو بہت کم ہے۔ زرعی شعبہ کی ترقی کا بجٹ کم ازم کم 50 ارب ہونا چاہئیے جسے آئندہ تین سال میں 100 ارب روپے تک بڑھانے کی ضرورت یے۔

پاکستان میں خوراک کی خودکفالت کے لیے ضروری ہے کہ ریسرچ اینڈ ڈیولپمنٹ پر توجہ دی جائے اجناس پھل تیل پیدا کرنے والے بیجوں اور کپاس کی ایسی نئی اقسام تیار کی جائیں جو موسمیاتی تبدیلیوں کا مقابلہ کرنے کی صلاحیت رکھتی ہوں اور جن کی فی ایکڑ پیداوار زیادہ ہو اسی طرح آب پاشی کے لیے بھی جدید طریقوں پر عمل کرنا ہوگا

حکومت کو پارٹی کلچر سیکٹر کے لیے خصوصی پیکج دینا چاہئے جس میں گرین ہائوس، کنٹرول ایٹماسفیئر، ہائیڈروفونکس اور ڈرپ آری گیش کے فروغ کے لیے فنڈز رکھے جائیں

زبیر یعقوب

چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

1 مہینہ ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

1 مہینہ ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

1 مہینہ ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

1 مہینہ ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

1 مہینہ ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

1 مہینہ ago