-Advertisement-

سری لنکا میں تعینات پاکستانی سفیر کا دورہ کاٹی

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

سری لنکا میں پاکستانی سرمایہ کار کنسٹرکشن، ٹیکسٹائل، ادویات اور سیاحت کے شعبوں میں سرمایہ کاری کر سکتے ہیں۔ سری لنکا ایک غریب ملک ہے لیکن پاکستان کے سرمایہ کاروں کیلئے بے پناہ مواقع موجود ہیں، سرمایہ کاروں کو سری لنکا کی مارکیٹ کے خدوخال کو سمجھنا ضروری ہے۔

ان خیالات کا اظہار سری لنکا میں تعینات پاکستانی سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک نے کورنگی ایسو سی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری (کاٹی) کے دورے کے موقع پر کیا۔

اس موقع پر کاٹی کے صدر سلیم الزماں، سینئر نائب صدر ذکی شریف، نائب صدر نگہت اعوان، قائمہ کمیٹی برائے سفارتی امور کے چیئرمین راشداحمد صدیقی،جوہر قندھاری،احتشام الدین، عبدالستار شیخ اور دیگر بھی موجود تھے۔

میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک نے کہا کہ گزشتہ ماہ سنگل کنٹری نمائش کا اہتمام کیا جس میں متعدد پاکستانی مصنوعات پیش کی گئیں جو بہت پسند کی گئیں، وہاں تعمیراتی، ٹیکسٹائل، ادویات، چاول، چینی،پھل و سبزیوں کی مصنوعات درآمد کی جاسکتی ہیں جبکہ سیاحت کے شعبہ میں بھی سرمایہ کاری کی جاسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کورونا کے باوجود سری لنکن حکومت نے موقع فراہم کیا ہے کہ سرمایہ کار کورونا ویکسین لگا کر بغیر قرنطینہ کے کاروباری سرگرمیاں جاری رکھ سکتے ہیں جس سے استفادہ حاصل کیا جانا چاہیے۔ ایکسپورٹرز نے تاحال سری لنکا کی مارکیٹ میں موجود صلاحیتوں کو اجاگر نہیں کیا۔

میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک نے مزید کہا کہ کاٹی صنعتکاروں اور سرمایہ کاروں کا وفد ترتیب دے اور سری لنکا کا دورہ کرے تو پاکستانی قونصل خانہ انہیں ہر ممکن سہولیات فراہم کریگا۔

اس سے قبل خطاب کرتے ہوئے کاٹی کے صدر سلیم الزماں نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین تجارت بہت محدود ہے، وبائی صورتحال کے باعث وفود کے تبادلے تعطل کا شکار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مقامی سرمایہ کاروں کو سہولیات فراہم کی جائیں تو تجارت میں خاطر خواہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ صدر کاٹی نے کہا کہ میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک ایک قابل اور وسیع تجربہ کے حامل سفارتکار ہیں اور ان جیسے افسران کی تعیناتی سے مشترکہ تجارت میں گئی گناہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔

اس موقع پر کاٹی کی کمیٹی برائے سفارتی امور کے چیئرمین راشد صدیقی نے کہا کہ پاکستان سےبھی اب سری لنکا کو فارما مصنوعات درآمد کی جارہی ہیں جبکہ سنگل کنٹری نمائشوں کے انعقاد سے تجارتی حجم میں کئی گناہ اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک میں پاکستانی سفارتکاراور تجارتی عملہ ملکی مصنوعات کی صحیح طور تشہیر کریں توبرآمدات اور درآمدات میں اضافہ اور بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی میں آسانی ممکن ہوسکے گی۔

فوٹو کیپشن: کاٹی کے صدر سلیم الزماں سری لنکا میں تعینات پاکستانی سفیر میجر جنرل ریٹائرڈ محمد سعد خٹک کو کاٹی کی شیلڈ پیش کر رہےہیں۔

ذکی احمد شریف ، نگہت اعوان، جوہر علی قندھاری، احتشام الدین ، ماہین سلمان اور عبدالستار شیخ بھی موجود ہیں۔

اہم خبریں

-Advertisement-
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں
زبیر یعقوب
زبیر یعقوب
چیف کنٹینٹ ایڈیٹر ھیڈ لائن۔ جرنلزم کے 32 سالہ کیریئر میں زبیر یعقوب جنگ گروپ آف کمپنیز، نوائے وقت گروپ، بزنس پلس، ڈیلی ٹائمز اور پاکستان آبزرور سے وابستہ رہے ہیں۔ سینیئر صحافی زبیر یعقوب انگریزی اور اردو جرنلزم پر ملکہ رکھتے ہیں۔ حالات حاضرہ کے پروگرامز کے علاوہ ان کی ڈاکیومنٹری "تھر ایکسپریس" کو مقبولیت حاصل ہوئی۔ بتیس سالہ کیریئر کے دوران زبیر یعقوب نے بحیثیت فارن کارسپانڈنٹ بیرون ممالک میں مجموعی طور پر 700 بین القوامی نمائشوں کی رپورٹنگ کی۔ ان کے پورٹفولیو پر کئی اہم شخصیات کے انٹرویوز شامل ہیں

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -