-Advertisement-

ایمریٹس سفری پابندیوں میں نرمی پر اپنے نیٹ ورک کے آپریشنز میں وسعت اور تیزی لے آیا

تازہ ترین

اسلامک مائیکروفنانس سروسز کو فروغ دینے کیلئے میزان بینک اور پاکستان مائیکروفنانس نیٹ ورک کے درمیان معاہدہ

 پاکستان کے نامور اسلامی بینک میزان بینک نے پاکستان مائیکرو فنانس نیٹ ورک (PMN)کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط...
-Advertisement-

متحدہ عرب امارات کی جانب سے 12 ممالک کے لئے مملکت میں داخلے کے قوانین میں نرمی (شرائط و ضوابط کے اطلاق کے ساتھ )کے حالیہ اعلانات اور برطانیہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کی امبر لسٹ میں شمولیت کے بعد ایمریٹس اپنے وسیع نیٹ ورک میں سفری طلب بڑھنے پر فعال انداز سے کام کرکے صارفین کو دبئی سے جوڑ کر اور اسے بھی آگے سفر کے لئے اپنے آپریشنز میں وسعت لا رہا ہے۔

پابندیوں کی نرمی سے اپنی ہم آہنگی لانے کے لئے ایئرلائن اپنے نیٹ ورک کے 29 شہروں میں 270 سے زائد پروازیں بحال کررہی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ بین الاقوامی تفریحی اور کاروباری سفر کی طلب بڑھنے کے ساتھ مسافروں کی گنجائش اور پروازوں کی تعداد میں بڑھانے کے شیڈولز پر کام جاری ہے۔

ایئرلائن برطانیہ کے لئے پروازیں بڑھا کر اکتوبر تک ہفتہ وار 73 پروازیں آپریٹ کرے گا جن میں یومیہ چھ پروازیں لندن ہیتھرو ایئرپورٹ آپریشن، مانچسٹر کے لئے یومیہ A380 پرواز، برمنگھم کے لئے ہفتہ وار 10 پروازیں اور گلاسگو کے لئے یومیہ پرواز شامل ہے۔

آج سے ایمریٹس لندن ہیتھرو کے لئے یومیہ تین پروازیں شروع کررہا ہے۔ یہ تمام پروازیں فلیگ شپ A380 جہازوں سے آپریٹ کی جارہی ہیں۔ اگست اور ستمبر میں ایمریٹس لندن ہیتھرو کے لئے اپنے آپریشنز میں بتدریج اضافہ کرے گا اور اکتوبر کے وسط میں ایئرلائن اپنی ہفتہ وار چھ پروازوں کے آپریشنز بحال کرلے گی جن میں چار پروازیں A380 جہازوں سے آپریٹ کی جائیں گی۔
برطانیہ جانے کے خواہش مند صارفین کے لئے ایئرلائن نے اپنے نیٹ ورک بالخصوص افریقہ میں بڑے شہروں جیسے جوہانسبرگ، کیپ ٹاو ¿ن اور لوساکا اور مغربی ایشیا میں بشمول کراچی، اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں اپنے بہترین سفری رابطوں کے لئے پروزوں کے شیڈولز کی تیاری کا کام تیز کردیا ہے۔

ایمریٹس فی الوقت امریکہ کے 12 شہروں میں ہفتہ وار 70 سے زائد پروازیں آپریٹ کررہا ہے اور اگست میں جن شہروں میں پروازوں کی تعداد بڑھائی جارہی ہے ان میں ہوسٹن، بوسٹن اور سان فرانسسکو شامل ہیں تاکہ مسافروں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو بہترین سفری خدمات فراہم کی جاسکیں۔

ایمریٹس نے جوہانس برگ کے لئے یومیہ پروازیں بڑھا کر 11 پروازیں کردی ہیں جن کے ساتھ ڈربن کے لئے 4 منسلکہ اضافی پروازیں ہیں۔ جنوبی افریقی کی فضائی راہ داریوں سے آمد و رفت کے ذریعے ایمریٹس کے مسافر یورپ، مشرق وسطیٰ، مغربی ایشیاءاور امریکہ میں وسیع اقسام کے باسہولت اور بحفاظت رابطوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔

بین الاقوامی سرحدیں دوبارہ کھلنے اور سفری پابندیوں میں نرمی کے ساتھ ایمریٹس نے اپنے نیٹ ورک میں بحفاظت انداز سے وسعت لانے کا تسلسل جاری رکھے ہوئے ہے۔ ایئرلائن اس وقت 120 سے زائد مقامات پر مسافروں کو سفری خدمات فراہم کررہا ہے ۔ یہ عالمی وبا سے قبل اسکے نیٹ ورک کے تقریبا 90 فیصد مقامات بنتے ہیں

اہم خبریں

-Advertisement-
راحیل جنید
راحیل جنید
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔
راحیل جنید
راحیل جنید
آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، وی لاگر راحیل جنید کی فوڈ اسٹیریٹس پر کئی دلچسپ ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہوچکی ہیں۔ انہیں ہوم گارڈن تکنیک پر کمال حاصل ہے، خصوصا" ایکوا فونک پلانٹیشن پر راحیل حنیف کے کئی کامیاب تجربات کئے ہیں۔ راحیل جنید سماجی نوعیت کے واقعات کو خوبصورت انداز میں تحریر کرنے کا فن بخوبی جانتے ہیں۔

جواب تحریر کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مزید خبریں

- Advertisement -