پاکستان

کے الیکٹرک کی پہلی سند یافتہ پاکستانی خواتین الیکٹریشنز کی گریجویشن تقریب، چیرمین نیپرا کی شرکت

نیپرا کے چیرمین توصیف فاروقی کا کہنا ہے کہ خواتین کا معاشرے میں بااعتماد ہونا اور انکی خود انحصاری نہایت اہم ہے۔

چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی پاکستان کی پہلی سند یافتہ خواتین الیکٹریشنز کی گریجویشن تقریب میں بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے۔

توصیف فاروقی نےکے الیکٹرک کی پہلی خواتین سرٹیفائیڈ الیکٹریشنز کی گریجویشن کے اقدام کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کو ہنر سے آراستہ کرتے ہوئے معاشرے میں اہم مقام دینا وقت کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ کے الیکٹرک کی حفاظتی اصولوں پر شعور اجاگر کرنے اور معاشرے کی بہبود پر کاوشیں خوش آئند ہیں۔

چیئرمین نیپرا توصیف فاروقی نے کہا کہ اس پروگرام کو ملک بھر میں فروغ دینے کے لیے اس کی آگاہی دیگر ڈسٹری بیوشن کمپنیوں تک پہنچانے کی ضرورت ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سی ای او مونس علوی نے کہا کہ کے الیکٹرک خواتین گرڈ آپریٹنگ افیسرز اور خواتین میٹر ریڈرز قومی پاور سیکٹر میں ایک مثال قائم کر رہی ہیں۔

مونس علوی نے کہا کہ 10 ارب روپے کے پروجیکٹ سربلندی کے تحت معاشرے میں خوشحالی کے لئے مسلسل سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔

نہوں نے کہا کہ معاشی طور پر سماجی بہتری میں اضافہ اور بجلی کی مسلسل فراہمی پرخاص توجہ ہے۔

کے الیکٹرک کے سی ای او نے کہا کہ روشنی باجی پروگرام اور سند یافتہ خواتین الیکٹریشنز کا پہلا بیج سماجی بہتری کے لیے کوشاں رہےگا۔

دوران تقریب چیف مارکیٹنگ و کمیونیکیشن آفیسر سعدیہ دادا نے پروگرام کی افادیت سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ کے الیکٹرک روشنی باجی سند یافتہ خواتین الیکٹریشنز کے اگلے مرحلے کا جلد آغاز کریں گے۔ یہ پروگرام ملک بھر کی خواتین کو ہنر سے آراستہ کرنے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔

سعدیہ ڈاڈا نے کہا کہ اگلے مرحلے میں زیادہ تعداد میں خواتین کو شامل کیا جاے گا۔

کے الیکٹرک سرٹیفائیڈ الیکٹریشنز روشنی باجی کمیونٹی ایمبیسیڈر پروگرام کی توسیع ہے جسکا آغاز چیئرمین نیپرا نے رواں سال فروری میں کیا تھا۔

پروگرام روزگارکے مواقع تک سہل رسائی میں مددگار ثابت ہوگا جو کہ نیپرا کے سی ایس آر وژن پاور وتھ پراسپیریٹی سے ہم آہنگ ہے۔

تقریب میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے علاوہ نیپرا اور کے ای کے اعلی افسران نے بھی شرکت کی۔

زورین زبیر

آن لائن کنٹینٹ ایڈیٹر، اے سی سی اے کی تعلیم کے ساتھ زورین زبیر بینکینگ انڈسٹری، ٹیکسیشن، اوپن مارکیٹ، اسٹاک مارکیٹ، بین القوانی اسٹاک ایکسچینجز اور خام تیل کی رپورٹنگ کا تجربہ رکھتے ہیں۔ ایس ای او سرٹیفائڈ زورین زبیر کی کئی تحریریں کئی ٹیکنالوجی پورٹلز پر بھی شائع ہوچکی ہیں۔

Recent Posts

تائیوان کا تنازعہ: ٹرمپ اور شی جن پنگ کی ملاقات میں سب سے اہم ایشو

صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بیجنگ کے دورے اور چینی صدر شی جن پنگ کے ساتھ…

3 ہفتے ago

پی ٹی آئی کی جانب سے عمران خان سے ملاقات کے لیے پارٹی رہنماؤں کی فہرست اڈیالہ جیل حکام کے حوالے

اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین سے ملاقات کے لیے چھ رکنی…

3 ہفتے ago

اسکاٹ ریٹر کی جانب سے پاکستان کو نوبل انعام دینے کی حمایت

اقوام متحدہ کے سابق ہتھیاروں کے معائنہ کار اور امریکی میرین کور کے انٹیلی جنس…

3 ہفتے ago

گلگت بلتستان میں دانش اسکولوں کا قیام: خطے میں معیاری تعلیم کے فروغ کی جانب اہم پیش رفت

وزیراعظم شہباز شریف کی جانب سے گلگت بلتستان کے دورے کے دوران خطے میں چار…

3 ہفتے ago

کراچی: پانی چوری روکنے والا پولیس اسٹیشن خود کرپشن کے الزامات کی زد میں

کراچی میں پانی کی چوری کی روک تھام کے لیے قائم خصوصی تھانہ خود سنگین…

3 ہفتے ago

امریکی صدر ٹرمپ کا دورہ چین: ایک ٹریلین ڈالر مالیت کے حامل بڑے کاروباری رہنما ہمراہ

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ چین کے دورے پر پہنچ گئے ہیں، ان کے ہمراہ امریکہ…

3 ہفتے ago